کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقےکیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدا لفاتح شہید ہوگئے جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں ضلع خوشاب کے رہائشی لانس نائیک منظر عباس اور خضدار کے رہائشی سپاہی عبدالفتاح نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک منظر عباس شہید کا تعلق خوشاب اور شہیدسپاہی عبدالفاتح کا تعلق خضدار سے ہے،فرار دہشت گردوں کی تلاش میں علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دو روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، جن کا مقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔
خیال رہے کہ پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 2 دہشت گرد ہلاک کردیے، فورسز نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن کیا، کلیئرنس آپریشن کے دوران دونوں دہشت گرد محمد خیل گاؤں سے ویزداسر کی طرف جا رہے تھے، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا پیچھا کرکے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش تودہشت گردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے۔