?️
اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری بحران حل ہوگیا اور پائی جانے والی رنجشیں بھی دور ہوگئی ہیں تمام اراکین اکٹھے ہوگئے ہیں۔جام کمال کے استعفی کے بعد وزیر اعلیٰ کے لئے قدوس بزنجواور جان جمالی کو اسپیکر کے لئے نامزد کیا ہے۔
بلوچستان میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں جس سلسلے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کوئٹہ پہنچے۔دونوں رہنماؤں نے صوبے میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں اراکین اسمبلی سے مشاورت کی۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے قدوس بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری بحران حل ہوگیاہے، بی اے پی کے تمام ارکان اکٹھے ہوگئے ہیں اور رنجش دور ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان عوامی پارٹی کی اتحادی رہےگی جب کہ ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ اور پرویز خٹک نے بحران ختم کرانے میں مثبت کردار ادا کیا، وزیر اعلی کیلئے قدوس بزنجو کو اور جان جمالی کو اسپیکر کیلئے نامزد کیا ہے، جلد اسمبلی کا اجلاس بلاکر قائد ایوان اور اسپیکر کا چناؤ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
اسٹریٹ کرائم مسئلہ ہے،وزیراعلی سندھ
?️ 10 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اسٹریٹ کرائم
اکتوبر
کویت کا پہلا مصنوعی سیارہ خلا میں کامیابی سے روانہ
?️ 2 جولائی 2021کویت سٹی(سچ خبریں) سائنسی میدان میں کویت نے اہم کامیابی حاصل کرتے
جولائی
عراق میں امریکہ کی قابل اعتراض کاروائی
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: ایک عراقی نیوز سائٹ نے عراقی حکام کو اس ملک
جنوری
لانگ مارچ کی صورتحال
?️ 25 مئی 2022(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی
مئی
کیا غزہ تک لازمی امداد پہنچ رہی ہے؟قطری نیوز چینل کی رپورٹ
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:قطری نیوز چینل نے ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے
فروری
امریکی انتخابی جنگ کا سب سے تاریک اور جرات مندانہ موضوع کیا تھا؟!
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کی حمایت میں وائٹ
جون
مسلمان میئر کے ساتھ وائٹ ہاؤس کا توہین آمیز سلوک
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:پراسپیکٹ پارک نیو جرسی کے مسلمان میئر کو وائٹ ہاؤس میں
مئی
بغداد ایئرپورٹ کے قریب ایک چھاونی پر حملہ
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: نیوز میڈیا نے آج منگل کو بغداد کے بین الاقوامی
مئی