بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی سہولت کاری بے نقاب، اسلحہ، تربیت فراہم کرنے لگیں

دہشتگرد

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی سہولت کاری بے نقاب، بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشتگرد کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کی سرپرست اعلی معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی شکست کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی۔ بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں، بھارتی سپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم تنظیموں کو تربیت اور اسلحہ بھی فراہم کرتی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کے کالعدم تنظیموں کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ سرکاری روابط بھی قائم ہیں، بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا بھی دہشتگردوں کی پشت پناہی میں پیش پیش ہے۔ پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی خبر سب سے پہلے بھارتی میڈیا دیتا ہے، دہشت گردانہ حملے کی خبر بھارتی ذرائع ابلاغ کے اکاؤنٹس سے جاری ہوتی ہے جسے بھارتی میڈیا پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

بھارتی چینلز کے اینکرز نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کا دفتر دہلی میں ہونا چاہئے، بھارتی حکومت ان کالعدم تنظیموں کو سرکاری سطح پر معاونت فراہم کرے تاکہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور داخلی خودمختاری کو نقصان پہنچایا جاسکے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں صیہونی درندگی کی ایک اور مثال؛معذور افراد شہید

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجہ میں غزہ کے

دو دن گزر جانے کے بعد بھی صارفین کو ایکس تک رسائی میں دشواری کا سامنا

?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں ایکس کی سروس

مقبوضہ کشمیر میں بجلی کے بحران سے مودی حکومت کے ترقی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی

?️ 22 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

فاطمہ بھٹو فلسطینیوں کی نسل کشی پر کتاب مرتب کریں گی

?️ 19 جولائی 2025سچ خبریں: معروف مصنفہ اور سماجی کارکن فاطمہ بھٹو بھارتی صحافی اور

‘اسٹیک ہولڈرز’ کی مشاورت کے بعد بھارت سے درآمدات کا فیصلہ کیا جائےگا، وزیر خزانہ

?️ 31 اگست 2022اسلام آبا: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ حکومت

یورپ میں نئے سال کی تقریبات فلسطینی پرچم بلند کیا گیا

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی عالمی سطح پر خاص

حماس کا صیہونی حکام کو فلسطینی قیدیوں کے بارے میں انتباہ

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس نے مقبوضہ فلسطین کی صورتحال اور جنگ بندی

روس کے ساتھ سکیورٹی مذاکرات میں یورپ کی موجودگی ضروری ہے:یورپی یونین

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے