?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی نیٹ ورک توڑنے میں ہم کافی حدتک کامیاب ہوچکے ہیں، اب بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔وفاقی حکومت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی نیٹ ورک کافی حدتک توڑدیا، اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت731ارب کے131منصوبےمکمل کرےگی، صوبائی حکومت کاترقیاتی پروگرام صرف اس سال180 ارب کا ہے، بلوچستان عمران خان کے دل کے قریب ہے۔
بلوچستان میں ہندوستان کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائیگا،بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی، صوبائ حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس سال 180 ارب کا ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز گوادر دورے کے موقع پر مقامی عمائدین، طلبہ اور کاروباری شخصیات سے خطاب میں کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں سوچ رہا ہوں علیحدگی کی تحریکیں چلانے والوں سے بھی بات کروں، ایسے لوگوں کو بھارت جیسے ممالک اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایف آئی اے ہر ممکن اقدامات باجود بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ
?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) غیر قانونی کرنسی
دسمبر
مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا، 54 نکات شامل
?️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجوزہ آئینی ترمیمی بل کا مسودہ سامنے آگیا
ستمبر
امریکہ کے نیواورلینز واقعہ میں 2 صیہونی زخمی
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کے نیواورلینز
جنوری
اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کو لاس اینجلس جیسی بڑی آتشزدگی کا خطرہ
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی حکام نے مقبوضہ علاقوں میں لاس اینجلس جیسی بڑے
فروری
مقبوضہ کشمیر: تلاشی کی کارروائیاں اور چھاپوں کا سلسلہ مسلسل جاری
?️ 25 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
یمن کے صوبہ عدن میں سعودی عرب کے خلاف بغاوت
?️ 8 مارچ 2021سچ خبریں:یمن کے جنوبی صوبے عدن جس کو مستعفی اور مفرور حکومت
مارچ
فلسطینی نوجوانوں کا مغربی کنارے میں صیہونی غاصبوں پر حملہ
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: فلسطینی نوجوانوں نے اتوار کی شب نابلس کے جنوب میں
جنوری
جنگ بندی کے بعد لوگوں کی واپسی
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:24 نومبر بروز جمعہ اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ
نومبر