بلوچستان: سال 2025 میں707 دہشتگرد ہلاک، 202 اہلکار شہید ہوئے۔ رپورٹ

حمزہ شفقات

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ صوبے میں آپریشن اور اہلکاروں کی شہادتوں کے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

کوئٹہ میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ رواں برس بلوچستان میں 78 ہزار آئی بی اوز کیے گئے، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں 707 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اُنہوں نے کہا کہ کارروائیوں میں 202 سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید اور 280 شہری جاں بحق ہوئے، خاران میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، گزشتہ برس کی نسبت رواں برس بہتر حکمت عملی کے ذریعے سکیورٹی فورسز پر حملے کم ہوئے۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے عام عوام پر حملے شروع کیے گئے، رواں برس کی سب سے بڑی کامیابی امریکہ کی جانب سے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا ہے،دیگر ملکوں میں بیٹھ کر پاکستان پر دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف انٹر پول کے ذریعے کارروائیاں کی جائیں گی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے کہا کہ اکتوبر میں ایس ایچ او خاران کو شہید کیا گیا، دہشت گرد ایس ایچ او کو اغوا کر کے ساتھ لے جانا چاہتے تھے، مزاحمت پر اِسے شہید کر دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایس ایچ او کو اغوا کر کے پروپیگنڈا کرنا چاہتے تھے، اس دہشت گرد گروپ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

مشہور خبریں۔

دنیا بھر میں فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن،ایک گھنٹے بعد سروس بحال

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 مارچ کی شب 8

اندرون سندھ کے لوگوں کو خاص پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آزادی کا وقت آگیا ہے۔عمران خان

?️ 9 مارچ 2022کراچی(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ،اندرون

بھارت کو آبی جارحیت کا جواب قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دیں گے، وزیراعظم

?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ

پاک چین عسکری قیادت کی ملاقات

?️ 12 جون 2022چین(سچ خبریں)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں

اسرائیل کا شام میں منفی کردار ہے: الشیبانی

?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: لندن میں ایک تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے،

فرانس میں سیاسی بحران نے عوام اور سیاستدانوں کے درمیان اختلافات کو آشکار کر دیا

?️ 8 ستمبر 2025فرانس میں سیاسی بحران نے عوام اور سیاستدانوں کے درمیان اختلافات کو

مدارس کے معاملے پر ہمیں پریشان نہ کریں ورنہ بڑی آزمائش بن جائیں گے۔ فضل الرحمان

?️ 7 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے

اسرائیلی حکام کے خلاف سائبر حملوں میں شدت

?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے