بلوچستان: تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے 9 سال بعد آج دوبارہ کھولا جائے گا

?️

بلوچستان: (سچ خبریں) حکومت نے تفتان بازارچہ بزنس گیٹ وے 9 سال بعد آزمائشی بنیادوں پر (آج) سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 2014 میں سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق حکام نے بتایا کہ پاکستان کسٹمز ، نیشنل لا جسٹک سیل کے اعلیٰ حکام اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کاروباری رہنما تفتان پہنچے۔

کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا طویل عرصے سے بازارچہ گیٹ وے کھولنے کا مطالبہ رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بازارچہ گیٹ وے کی بندش سے چھوٹے کاروبار متاثر ہوئے اور مقامی افراد کی ملازمتیں ختم ہوئیں۔

جمعہ کو کوئٹہ چیمبر کے صدر حاجی عبداللہ اچکزئی، سینئر نائب صدر حاجی آغا گل خلجی اور نائب صدر سید عبدالاحد آغا نے آزمائشی بنیادوں پر تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کا افتتاح کیا۔

سینئر نائب صدر آغا گل خلجی نے بتایا کہ  تفتان بازارچہ بازارچہ گیٹ وے دوبارہ کھلنا مقامی کاروبار کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد گیٹ وے کو باقاعدہ تجارت کے لیے بھی کھول دیا جائے گا، جس سے کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا اور مقامی افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

قبل ازیں، کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان کسٹم کے ساتھ بزنس ٹرمینل کی تعمیر، سرحد پر فینسنگ اور بازارچہ گیٹ وے پر دیگر کام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو، این ایل سی، کوئٹہ چیمبر، مقامی قبائل اور پولیس نے بھی گیٹ وے دوبارہ کھولنے کے لیے انتظامات کیے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ سیاسی مقاصد کے لیے لبنانیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے

?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں:   حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی

تیونسی عوام کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:تیونس کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں سخت حفاظتی

امریکی صدر کے یوکرین نہ جانے کی وجہ

?️ 20 دسمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سکیورٹی

جمہوریت کی بحالی صرف آئین کی بالادستی سے ہو گی اور کوئی راستہ نہیں، شاہد خاقان عباسی

?️ 23 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی

ہیومن رائٹس کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے بھیانک تصویر پیش کردی

?️ 7 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے

روس: ہم نے طویل عرصے سے فلسطینیوں کے حقوق کو تسلیم کیا ہے

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ

پاکستان نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے کرانہ باختری پر قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی

?️ 25 جولائی 2025پاکستان نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے کرانہ باختری پر قبضے کے منصوبے کی

تیسرا انتفاضہ واقع ہونے والا ہے: فلسطین لبریشن فرنٹ

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:موجودہ صورت حال کسی بھی وقت تیسرے انتفاضہ کے پھوٹ پڑنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے