بلوچستان : تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع تربت میں پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کے اقدام کو ناکام بناتے ہوئے 29 غیر ملکی شہریوں کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش پر گرفتار کر لیا۔

پاکستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران انسانی اسمگلنگ کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت افراد کو کسی ملک میں داخل ہونے یا وہاں غیر قانونی طور پر قیام پذیر رہنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ رجحان نہ صرف ملک کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس میں ملوث افراد کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن جاتا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیچ کیپٹن زوہیب محسن نے ڈان نیوز کو بتایا کہ یہ کارروائی تربت کے نواحی علاقے میں کی گئی، جہاں ایک لینڈ کروزر کو روکا گیا جس میں درجنوں افراد سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ’ گرفتار ہونے والوں میں 12 مرد، 13 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں، دو ڈرائیوروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر ان افراد کو غیر قانونی راستوں کے ذریعے ایران لے جانے میں ملوث تھے۔’

ایس ایس پی زوہیب محسن نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار افغان شہری بلوچستان کے راستے ایران میں داخل ہو کر یورپ جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

انہوں نے کہا، ’ تمام گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔’

عہدیدار نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد مزید گرفتاریوں کی توقع ہے اور تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

ستمبر میں، اقوامِ متحدہ نے پاکستان میں ایک ’ مائیگریشن نیٹ ورک’ کا آغاز کیا تھا تاکہ ملک میں نقل و حرکت کے نظم و نسق کو بہتر بنایا جا سکے اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کو مضبوط کیا جا سکے۔

ہر سال، بہت سے نوجوان پاکستانی بہتر روزگار کے مواقع کی تلاش میں غیر قانونی راستوں کے ذریعے ملک چھوڑ دیتے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے منشیات و جرائم کے ادارے (UNODC) اور یورپی یونین کی 2023 کی ایک تحقیق کے مطابق، گزشتہ تین سالوں میں 24 ہزار پاکستانی غیر قانونی طور پر یورپی یونین کے ممالک میں داخل ہوئے۔

برطانیہ میں بھی غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ امریکا اور آسٹریلیا بھی ان کے لیے پسندیدہ منزلوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کر کے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

?️ 25 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کی زمین

ہم امریکی میزائل سسٹم کے ممکنہ خطرے کا مقابلہ کریں گے: روس

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے خبردار کیا ہے کہ

ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں امریکی حکام کے بیان کی حیثیت؛نامور امریکی صحافی کی زبانی

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:ممتاز امریکی صحافی اور خارجہ پالیسی کی ماہر نے ایران

اسد عمر نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثرمسترد کر دیا

?️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے

ٹرمپ: میں نے افریقی رہنماؤں کو امریکی ہتھیار خریدنے کی ترغیب دی

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، جبکہ افریقی ممالک زیادہ تر

حماس کی طرف سے مذاکرات کی معطلی درست نہیں: ہنیہ

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے

شام میں اگلے سال تک 15 ملین سے زیادہ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:     اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے

پی ڈی ایم میں پڑی ایک اور بڑی دراڑ

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اپوزیشن لیڈر پر پی ڈی ایم میں شدید اختلاف کھل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے