?️
بلوچستان سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ کرنے والے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے دو جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صبح کے وقت دہشت گردوں کے ایک گروہ نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عمارت میں موجود دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیاں شدید فائرنگ جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا کہ کمانڈر 12 کور مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں جہاں دہشت گرد عمارت کے اندر موجود ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 13 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے میں ہوشاب روڈ پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کر کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقہ گشکور کے ہوشاب روڈ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے، سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کا آغاز کیا گیا تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے مقام کی نشاندہی کی گئی اور سیکیورٹی فورسز وہاں داخل ہوئیں، فورسز دہشت گردوں کے فرار ہونے کے راستے بند کر رہی تھیں کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جب کہ دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ، گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ویانا کے مرکزی چرچ کے سامنے صیہونیت مخالف ریلی
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:آسٹریا میں سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں
اگست
قحطی؛ یمنی عوام کے خلاف سعودی ہتھیار
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: جنگ کے تقریباً پانچ سال بعد یمن کے لاکھوں
مارچ
پاکستان کا مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال کیلئے ’بائنڈنگ‘ فریم ورک کا مطالبہ
?️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے مصنوعی ذہانت اور
نومبر
ماہرین کی طرف سے کشمیری سیاسی نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے سلوک پر اظہار تشویش
?️ 12 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) سیاسی تجزیہ کاروں اور انسانی حقوق کے ماہرین نے
نومبر
100 گنڈے اور 100 چھتر اب عمران صاحب کا مقدر ہے:مریم اورنگزیب
?️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے
جولائی
کیا دنیا طالبان کی طرفداری کر رہی ہے؟
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: حال ہی میں افغانستان کے حوالے سے بین الاقوامی پیش
اپریل
کیا اب پلاسٹک بھی کھائی جا سکے گی؟
?️ 30 جولائی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) کیا مستقبل میں پلاسٹک غذا کے طور پر استعمال ہوگی؟
جولائی
فلسطینی رہنما کی اہلیہ صیہونیوں کی حراست میں
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے
ستمبر