?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور بھارتی اشتعال انگیزی پر بات چیت کی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے انتونیو گوتریس کو وزیراعظم شہبازشریف کا خط پیش کیا، بلاول بھٹو نے مسئلہ جموں و کشمیر پر جامع مذاکرات کے آغاز کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور سندھ طاس معاہدے کی بحالی کیلئے بھی فعال کردار ادا کریں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے 22 اپریل 2025ء کے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال میں پاکستان کے مؤقف سے سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا، انہوں نے پاکستان پر بھارت کی جانب سے بغیر کسی قابلِ اعتبار تحقیقات یا شواہد کے لگائے گئے بے بنیاد اور قبل از وقت الزامات کو سختی سے مسترد کیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے زور دے کر کہا کہ بھارت کے یکطرفہ فوجی اقدامات جن میں عام شہریوں پر حملے، ہلاکتیں، شہری انفراسٹرکچر کو نقصان اور سندھ طاس معاہدے کو من مانی طور پر معطل کرنا شامل ہیں، یہ نہایت خطرناک ہیں اور پورے خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت ’’نیا معمول‘‘ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو کہ یکطرفہ اقدامات، طاقت کے استعمال اور استثنی پر مبنی ہے اور جو ایٹمی خطے میں ایک بڑے تنازع کو جنم دے سکتا ہے۔
پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے ممکنہ انسانی اثرات، پاکستان پر آبی دباؤ ڈالنے کی بھارتی کوششوں اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر مفصل بریفنگ دی، اس دوران اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت کی آبی جارحیت خطے کے غریب طبقات کو براہِ راست متاثر کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
برطانوی وزیر خارجہ بھی وزیراعظم بننے کی خواہاں
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ اور کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ نے انگلینڈ کے
جولائی
جنگ بندی میں اسرائیل کی بلیک میلنگ اور مزاحمت کی تیاری
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے
مارچ
منشیات اور نشہ آور اشیاء نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہیں۔ آصف زرداری
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
جون
پی ٹی آئی لانگ مارچ ناکام بنانے کیلئے چوہدری شجاعت کا حکومت کی حمایت کا اعلان
?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ایک جانب موجودہ حکومت کو گرانے کے لیے
اکتوبر
نیتن یاہو کو گرانے کی کوششیں شروع
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی جنگی
فروری
شادی میں دیر نہیں کرنی چاہئے: ایمن خان
?️ 10 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستانی خوبرو اداکارہ ایمن خان کا شادی سے متعلق
جنوری
سحر حیات نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
?️ 14 جون 2021لاہور (سچ خبریں)ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعدادکے حوالے سے پاکستان کی
جون
کوئٹہ: ہائیکورٹ ججز سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج
?️ 5 اپریل 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی
اپریل