?️
اسلام آباد(سچ خبریں)بلاول بھٹو کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت سے ملاقات کی ہے جس میں مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔
صدر مملکت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزیر کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی گئی، بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے ساتھ ہی ایوان صدر سے رخصت ہوگئے۔ کچھ دیر قبل بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر خارجہ کا حلف اٹھایا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلاول بھٹوسے حلف لیا ہے.
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف اور بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو جبکہ اس موقع پر پی پی قیادت سمیت دیگر حکومتی اراکین بھی موجود تھے۔
حلف برداری کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا اور انہیں مبارکباد دی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے گلے مل کر انہیں مبارکباد دی۔ گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بطور وزیرخارجہ وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کل اسلام آباد پہنچ کر کابینہ کا حصہ بنوں گا، ہمیں اب اپنی ذات سے آگے ملک کے مفاد میں سوچنا ہوگا، امریکہ سے دشمنی کسی صورت فائدے میں نہیں، عمران خان اور اس کی سازشوں نے ملک کے آئین کو پامال کیا ہے۔
انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ وفاق پر حملہ ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی، عمران خان نے پاکستان کے آئین کو توڑا، صدرمملکت، سابق وزیراعظم اور اسپیکرقومی اسمبلی آئین شکنی میں ملوث ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی آئین توڑے اور اس کو سزا نہ ملے۔
عمران خان اور اس کی سازشوں نے ملک کے آئین کو پامال کیا ہے، امریکہ سے دشمنی کسی صورت فائدے میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں نوازشریف سے سیاسی امور پر ملاقات ہوئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ن لیگ کے ساتھ ایک اور چارٹرآف ڈیموکریسی پر جلد کام شروع ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوگی، کل اسلام آباد پہنچ کر کابینہ کا حصہ بنوں گا،پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔
ہمیں اب اپنی ذات سے آگے ملک کے مفاد میں سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، ہمارے پارلیمان، جمہوریت اور آئین پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے، صدر پاکستان کی کرسی پر بیٹھا فرد بھی سازش میں ملوث ہے، یہ ہوسکتا کہ آئین توڑا جائے اور اس کو سزا نہ ہو، پہلی بار جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کامیاب ہوا۔


مشہور خبریں۔
کتنے فیصد صیہونی عوام نیتن یاہو کا استعفیٰ چاہتے ہیں؟
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:ایک تازہ ترین سروے کے مطابق 60 فیصد صیہونی باشندے چاہتے
مارچ
ایلات کی مقبوضہ بندرگاہ میں اسرائیلی حکومت کے دفاع کی سرگرمی
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ ایلات بندرگاہ کی تصاویر
مارچ
صنعاء نے واشنگٹن کو اپنی طاقت کیسے دکھائی؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:یمن فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے قابض حکومت کے ساتھ
فروری
ہمارا ملک دنیا سے الگ تھلگ ہوچکا ہے:ترک تجزیہ کار
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:مشہور ترک تجزیہ نگار کا خیال ہے کہ اردگان کی حکومت
اکتوبر
اس سال اربعین عراق کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: آج اتوار، 11 ستمبر عتبہ حسینی (ع) کے ترجمان
ستمبر
امریکہ کو ایران کے منطقی مطالبات کا جواب دینا چاہئے : بیجنگ
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب
جون
پاکستانی ڈرامے بھارتی ڈراموں سے بہتر ہیں، بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: معروف بھارتی اداکار کنول جیت سنگھ نے اعتراف کیا ہے
فروری
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بارے میں ذلفی بخاری کا بیان
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے اپنے ایک بیان
اگست