?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس اور دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، ظہیر عباس اور عثمان گل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیرقانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے، سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔دوسری درخواست میں استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ 31 جنوری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ 3 فروری کو راولپنڈی کی عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
بعدازاں اسی روز توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید با مشقت کی سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے کے لیے خود اڈیالہ جیل پہنچیں جہاں ان کو تحویل میں لے لیا گیا تھا اور بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرکے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔
6 فروری کو بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تھا، 12 فروری کو بشریٰ بی بی کی بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی تھی۔13 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری تک جواب طلب کرلیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
سعودی حکام خانۂ خدا کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے حج کے معاملے
جون
شامی خواتین اور لڑکیاں اپنا گھر چھوڑنے سے خوفزدہ
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: عفو بینالملل نے اعلان کیا ہے کہ انہیں قابلِ اعتماد رپورٹس
جولائی
صیہونی ریاست پر معاشی بحران کے اثرات
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی
جنوری
اگر روس یوکرین کی جنگ جیت گیا تو چین تائیوان پر قبضہ کر لے گا
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے یوکرین کی جنگ کے جواب
مارچ
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر مصر کا ردعمل
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں: مصر کے ایوان صدر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان
مارچ
نئے قائد ایوان کے لیے شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف میں مقابلہ
?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)گزشتہ روز ایوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف
اپریل
افغانستان میں طالبان کا بڑا اقدام، مرکزی بینک کا گورنر تبدیل کردیا
?️ 24 اگست 2021طالبان (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے
اگست
کسان کے بغیر ہل چلانے والا خودکار ٹریکٹر متعارف کرا دیا گیا
?️ 9 جنوری 2022الینوئے(سچ خبریں) کسان کے بغیر ہل چلانے والا خودکار ٹریکٹر متعارف کرا
جنوری