?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
سابق خاتون اول کی جانب سے دائر درخواست میں درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد، سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات پنجاب اور ریاست کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ 31 جنوری کو بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، اس کے بعد بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر گرفتاری کے لیے سرنڈر کیا، بشریٰ بی بی نے صبح 10 بجے اڈیالہ جیل پہنچ کر سپرنٹنڈنٹ کو آگاہ کیا کہ وہ خود کو گرفتاری کے لیے پیش کرنے کے لیے آگئی ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ سابق خاتون اول کو صبح 10 سے رات 9 بجے تک انتظار گاہ میں ٹھہرایا گیا، رات 9 بجے کے بعد بشریٰ بی بی کو کہا گیا کہ آپ کو کسی اور جیل منتقل کیا جا رہا ہے، بشریٰ بی بی کے استفسار پر جیل حکام نے بتایا کہ خان ہاؤس بنی گالا کو ہی سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔
اس کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے خان ہاؤس کو سب جیل قرار دے کر وہاں منتقل کرنے کی کبھی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی پاکستان کی سب سے مقبول سیاسی جماعت کے سربراہ کی اہلیہ ہیں اور کسی بھی عام کارکن کی طرح بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہی اپنی سزا کاٹنا چاہتی ہیں۔
مزید کہا گیا کہ بشریٰ بی بی بطور خاتون خود کو سب جیل میں محفوظ نہیں سمجھتیں، سب جیل میں نامعلوم افراد کی نقل و حرکت کے باعث بشریٰ بی بی خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں، ان کے ساتھ یہ خصوصی برتاؤ دیگر خاتون قیدیوں کے ساتھ متعصبانہ رویے کے مترادف ہے۔
درخواست کے مطابق 10 فروری کو بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس بھی سماعت کے لیے مقرر ہے، بشریٰ بی بی کو سب جیل سے اڈیالہ جیل لانے اور لے جانے کی غیر ضروری مشق سے حکام پر بوجھ بڑھے گا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 31 جنوری 2024 کو بنی گالہ ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں واپس اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
یاد رہے کہ 31 جنوری کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید با مشقت کی سزا سنادی گئی تھی اور عمران خان اور ان کی اہلیہ کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 10 سال کے لیے نااہل بھی کر دیا گیا تھا۔
بعدازاں اسی روز توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید با مشقت کی سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے کے لیے خود اڈیالہ جیل پہنچیں جہاں ان کو تحویل میں لے لیا گیا تھا اور بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرکے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقلی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر کی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ ایک بار پھر گھٹائی
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس جمعہ کو خبر دی ہے
ستمبر
پاکستان کا کشمیریوں کی ’حق خودارادیت‘ کی حمایت کا اعادہ
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی فوجیوں کی کشمیر پر غیر قانونی طور
اکتوبر
ٹرمپ کا کانگریس پر حملے کے دن گرفتار ہونے والوں کی رہائی کا مطالبہ
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:2024 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن فرنٹ رنر، ڈونلڈ ٹرمپ نے
جنوری
پاکستانی متعدد رہنماؤں کا مغربی ممالک کو پیغام
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہوں نے صیہونی
دسمبر
فلسطینیوں پر ظلم و ستم سے متعلق خفیہ دستاویز افشا ہونے پر صیہونیوں میں لفظی جنگ
?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے صیہونی پولیس کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف
دسمبر
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا
?️ 7 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ سیاحت کے
دسمبر
عبرانی میڈیا نے حماس کے لیے سیکیورٹی کابینہ کی عجیب حالت کا انکشاف کیا
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 نے صیہونی حکومت کی کابینہ
فروری
لاہور: پی ٹی آئی کی زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی جاری
?️ 13 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
مارچ