?️
لاہور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت نے جعفرایکسپریس حملے پر کوئی بات نہیں کی ، قومی اسمبلی میں بلوچستان ٹرین واقعے پر کوئی بات نہیں کررہا،خواجہ آصف نے جو کل اسد قیصر اور دیگر کے لئے کہا اس کی مذمت کرتا ہوں، انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے فوجی جوان اور افسران ملکی دفاع کیلئے دن رات خون کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
بلوچستان میں جو سانحہ ہوا اس پر دکھ ہے۔انہوں نے کہاکہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ میں نے 5، 6 ماہ قبل بلوچستان کے بارے میں بات کی تھی۔
پنجاب کی پولیس پیشہ ور فورس بن چکی ہے۔بلوچستان میں ساڑھے 500 ارب کا پیٹرول ایران سے آتا ہے۔ جب غیر قانونی طور پر اتنا زیادہ پیٹرول آتا ہے تو اس کی آڑ میں دہشت گرد بھی آتے ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے یہ بھی کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،سینٹر اعجاز چوہدری ،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اسیران سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔ وکلاءکو کہا ہے عدالت میں ملاقات کرنے کیلئے اجازت کی درخواست دیں۔قبل ازیںانسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی درخواست ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کر دی۔
اے ٹی سی عدالت میں9 مئی کو جناح ہاوس جلاو گھیراو سمیت 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔عمر ایوب اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کے جج منظر علی گل کے رخصت پر ہونے کے باعث 9 مئی جناح ہاوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی۔بعدازاں عدالت نے اپوزیشن لیڈر کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کر دی۔اس سے قبل عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی تھی۔اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں پر بغاوت اور کارکنان کو جلاو گھیراو پر اکسانے کا الزام ہے۔
مشہور خبریں۔
مادورو کی فتح؛ امریکہ کی شکست
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے انتخابات کے نتائج کا اعلان نکولس مادورو کے مخالفین
جولائی
زیادہ تر امریکی ٹرمپ اور بائیڈن کو نہیں چاہتے
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 58 فیصد امریکی
اپریل
مہنگائی میں شرح کمی واقع ہوئی ہے
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر19.82
جنوری
قیدیوں کا تبادلہ جارحیت کےمکمل طور پر بند ہونے اور صیہونیوں کے غزہ سے نکلنے پر منحصر
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے
جنوری
سید حسن نصر اللہ کی ذہانت زبانزد حاص وعام
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے آپریشنز برانچ کے سابق سربراہ اسرائیل
اگست
وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر امریکی وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا
?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی
جولائی
وزیر اعظم سے ملاقات کافی اچھی رہے اس کے نتائج اچھے ہوں گے:جہانگیر ترین
?️ 3 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین
مئی
شام میں اثر و رسوخ بڑھانے کی صیہونی سازش؛ سیاحت کے لبادے میں
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور سینکڑوں اسرائیلی
جنوری