کراچی (سچ خبریں) بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا شدید دباؤ کراچی سے 1500 کلومیٹردورہے ہوا کے اس شدید دباؤ کو سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے،تاہم پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال خطرہ نہیں۔سندھ کے ماہی گیر آج سے گہرے سمندر میں جانے سے گرزی کریں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، 36 سے 48 گھنٹے میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1440کلومیٹر فاصلےپر ہے ، ڈپریشن16مئی تک ٹراپیکل سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے ، ٹراپیکل سائیکلون کا رخ شمال مغرب کی جانب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال خطرہ نہیں تاہم سندھ کے ماہی گیر آج سے گہرےسمندر میں جانے سے گریز کریں۔دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24گھنٹےموسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت38ڈگری رہے گا۔
خیال رہے ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی کےڈپٹی کمشنرزکو ہنگامی اقدامات کا مراسلہ ارسال کردیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننےکاخدشہ ہے، 14مئی کی صبح جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا، جو 16 مئی تک ٹراپیکل سائیکلون نامی سمندری طوفان کی صورت اختیار کرلے گا۔