اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے، ملک میں بجلی کی فراہمی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پی ٹی آئی حکومت سے پہلے جولائی 2018 میں پیداوار کا ریکارڈ 20 ہزار 811 میگاواٹ تھا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار و ترسیل کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے حماداظہر نے لکھا کہ بجلی کی طلب اور فراہمی 24 ہزار 284 میگاواٹ رہی، بجلی کی طلب و پیداوارمیں اضافے کے ساتھ ترسیلی صلاحیت بھی بڑھی۔
حماد اظہر نے لکھا کہ اس سےقبل جولائی2018میں20811میگاواٹ بجلی ترسیل ہوئی تھی سب سے بڑے ڈیم تربیلا ڈیم سے سستی بجلی کی پیداوار صرف 25 فیصد ہے تربیلا ڈیم سے بجلی کی کم پیداوار کے باوجود ریکارڈ قائم کیا گیا۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ تربیلا پیداوار کا 25 فیصد پیدا کررہا ہے، اس کے بعد بھی ملک میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔اُن کاکہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار ہے، پی ٹی آئی حکومت نے بجلی پیداوار ہی نہیں ترسیل نظام کو بھی توسیع دی۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ تین دنوں سے شارٹ فال صفر ہے، بجلی کی ضرورت کے مطابق پیداوار اور طلب فراہم کی جارہی ہے جس سے ملک میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
یمن کے شہر صعدہ پر سعودی جنگجوؤں کے حملے
فروری
یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
نومبر
یوکرین نے روسی فوج کو تباہ کرنے کے لیے شہریوں کو نشانہ بنایا: ماسکو
مئی
صیہونیوں کی اپنے مطالبات منوانے کی ناکام کوشش:جہاد اسلامی فلسطین
جولائی
غزہ کی تازی ترین صورتحال
فروری
رمضان المبارک میں امام بارگاہوں اور مساجد کے ہدایات جاری
اپریل
راجا پرویز کی اپیل منظور، عدالتی فیصلے سے اسپیکر کیخلاف ریمارکس حذف کرنے کا حکم
فروری
ہیومن رائٹس واچ کی سعودی عرب کے جبر کے حوالے سے بائیڈن کی خاموشی پر تنقید
جنوری