بجلی کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ  ملک میں بجلی کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے، ملک میں بجلی کی فراہمی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ‏پہنچ گئی۔ پی ٹی آئی حکومت سے پہلے جولائی 2018 میں پیداوار کا ریکارڈ 20 ہزار 811 میگاواٹ تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار و ترسیل کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے حماداظہر نے لکھا کہ بجلی ‏کی طلب اور فراہمی 24 ہزار 284 میگاواٹ رہی، بجلی کی طلب و پیداوارمیں اضافے کے ساتھ ‏ترسیلی صلاحیت بھی بڑھی۔

حماد اظہر نے لکھا کہ اس سےقبل جولائی2018میں20811میگاواٹ بجلی ترسیل ہوئی تھی سب ‏سے بڑے ڈیم تربیلا ڈیم سے سستی بجلی کی پیداوار صرف 25 فیصد ہے تربیلا ڈیم سے بجلی کی ‏کم پیداوار کے باوجود ریکارڈ قائم کیا گیا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ تربیلا پیداوار کا 25 فیصد پیدا کررہا ہے، اس کے بعد بھی ملک میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔اُن کاکہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار ہے، پی ٹی آئی حکومت نے بجلی پیداوار ہی نہیں ترسیل نظام کو بھی توسیع دی۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ تین دنوں سے شارٹ فال صفر ہے، بجلی کی ضرورت کے مطابق ‏پیداوار اور طلب فراہم کی جارہی ہے جس سے ملک میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ ہونے ‏کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

کراچی کسی آپریشن پر نہیں آیا ہوں

?️ 27 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ

یمنی میزائلوں کے سامنے سعودی نیٹو کی کمزوری

?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک فوجی ذریعے کے مطابق سعودی عرب اور

اپوزیشن کے لانگ مارچ یا شارٹ مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: ہمایوں اخترخان

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے سینئر مرکزی رہنما و سابق

لیبیا سے برطانوی سفیر کو نکالنے کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:لیبیا میں لندن کے سفارت خانے کی جانب سےاس ملک کی

امریکہ جنگی طیارے یوکرین بھیجنے کی کوشش میں

?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین کو اسالٹ ٹینک سمیت جدید ہتھیار بھیجنے کے بعد اب

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات سے اسرائیل کی خارجہ پالیسی ناکام: لائبرمین

?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ ایویگڈور لائبرمین نے منگل کے

صیہونی ریاست میں بڑھتی غربت کی شرح / 25 لاکھ اسرائیلی خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے امدادی اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے

 غزہ سے واپسی کے بعدصہیونی فوجی افسر نے خودکشی کر لی

?️ 8 دسمبر 2025  غزہ سے واپسی کے بعدصہیونی فوجی افسر نے خودکشی کر لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے