بجلی کی قیمت میں پھر سے  اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں پھر سے اضافے کا امکان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)ملک بھر میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم  حکومت نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔ اور بجلی کی قیمت میں پھر سے اضافے کا امکان ہے،19 فروری کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو ارسال کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر آج سماعت ہوگی ۔ یاد رہے کہ 19 فروری کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو ارسال کر دی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بجلی فی یونٹ 6 روپے 10 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ یہ درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ، جس پر سماعت 28 فروری کو ہوگی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کےالیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔

یوں فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56پیسے مقرر کر دی گئی تھی۔

جبکہ پاکستان بھر میں ایک مرتبہ پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9.59 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

 

مشہور خبریں۔

ہم فلسطینیوں کو بھوک سے مرتے نہیں دیکھ سکتے:شلٹز

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ

الخلیل آپریشن پر اسرائیلی سیاسی و فوجی قیادت میں بڑھتا ہوا اختلاف 

?️ 26 اکتوبر 2026سچ خبریں:  اسرائیلی اخبار ہاآرتس نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر

اسرائیلی حکومت کا یورپ کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا ارادہ 

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے تنازعات کے جواب میں لبنان میں اسلامی جمہوریہ

امریکہ نائن الیون حملوں کے بعد اپنے مقاصد میں ناکام رہا ہے: جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر

?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر نے وائٹ ہاؤس کے ذریعہ دہشت

اکیسویں صدی کا سب سے بڑا خطرہ؛ روسی صدر کی زبانی

?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے کہا کہ بعض ممالک دہشت گردانہ

کیا بحیرہ احمر میں جنگ دوبارہ شروع ہوگی؟

?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: یمن میں اتوار کی صبح نئی امریکی فوجی جارحیت دیکھنے

آرمی چیف اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

یمن پر حملے کے امریکی اغراض و مقاصد

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والتز کے دعوے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے