?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کو 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچادیا۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 1974کے بعد سب سے زیادہ رہی، اس رپورٹ میں بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی مہنگائی 50 فیصد سے بڑھ گئی، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں کافی اضافہ ہوا، مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی افراط زر 50.6 فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں شہری علاقوں میں توانائی کی افراط زر 40.6 فیصد تھی۔
اس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں اوسط مہنگائی 28.8 فیصد رہی، گزشتہ سال اسی عرصے میں پاکستان میں اوسط مہنگائی 25 فیصد تھی۔عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی مہنگائی 50 فیصد سے بڑھ گئی، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں کافی اضافہ ہوا، مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی افراط زر 50.6 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام، فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے باوجود مہنگائی بڑھی، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پردباؤ میں کمی کے باوجود بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور دیگر کچھ ممالک کو اس لسٹ میں شامل کیا جا رہا تھا، اس لسٹ میں پاکستان کا نام ہونے کی وجہ سے پاکستانی طلبا اور ریسرچرز کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔
اس لسٹ کی وجہ سے بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا جاری کیا ہوا تھا لیکن پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے بعد ملک کا نام تھریٹ اسیسمینٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کا تشخص بہتر ہوگا اور پاکستانی طلبا کو تعلیم کے مزید مواقع پیش آئیں گے.


مشہور خبریں۔
دو جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا۔ احسن اقبال
?️ 2 نومبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو
نومبر
آئینی حق کے مطابق عامر لیاقت سے طلاق ہوچکی ہے: طوبی انور
?️ 26 فروری 2022کراچی (سچ خبریں )پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے
فروری
پنجاب میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد
?️ 18 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے نقص امن و امان کے تحت
اکتوبر
صہیونی وزیر داخلہ کی نتن یاہو پر تنقید، حماس کا خاتمہ قیدیوں کی آزادی سے زیادہ اہم تھا
?️ 26 اکتوبر 2025صہیونی وزیر داخلہ کی نتن یاہو پر تنقید، حماس کا خاتمہ قیدیوں
اکتوبر
ایران کے نو منتخب صدر کا امریکہ کے خلاف اہم بیان
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی پہلی
جون
برطانیہ کا یمن کے ساحل کے قریب ایک جہاز پر حملہ ہونے کا دعویٰ
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی میری ٹائم آپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ اسے یمن
اپریل
اسرائیل کے جنگی جال کا عظیم شکار
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: حالیہ دنوں میں بعض مغربی ذرائع ابلاغ اسلامی جمہوریہ ایران
جون
ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد منظور
?️ 28 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے قرارداد منظور
جولائی