?️
سچ خبریں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر جو الزامات لگائے گئے ہیں، وہ اصل میں شہباز شریف پر لگانا چاہیے تھے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 10 دن کا ریمانڈ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے ایف آئی اے کو عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی اس وقت ریمانڈ کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ جو کچھ ہو رہا ہے یہ غیرقانونی ہے، اور ہمارا آئین اس کی اجازت نہیں دیتا۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ ایک کیس جس میں سزا ہو چکی ہے، اس کی دوبارہ پروسیڈنگ شروع کرنا غیرقانونی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف کی حکومت غیرقانونی کام کر رہی ہے، اور اصل میں وہ کیسز ان پر ہونے چاہئیں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ ججز پورے اگست کی چھٹی پر چلے جائیں گے اور ستمبر میں واپس آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں سزا دینے کے بعد پٹیشن 30 ستمبر تک فائل کی جائے گی۔ یہ سب عمران خان کو ڈیل پر آمادہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ہمیں چپ رہنے کیلئے بہت سارے لوگوں نے رابطے کئے،علیمہ خان
انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور حکومت انہیں جیل سے نہیں نکالے گی۔
علیمہ خان نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ان غیرقانونی کاموں کے خلاف ہم سب کو کھڑا ہونا پڑے گا۔
مشہور خبریں۔
سوشل میڈیا پر بھی وزیر خارجہ، بلاول کی لفظی جنگ جاری
?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور
جولائی
بین الاقوامی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ
نومبر
روسی صدر کا یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں اہم بیان
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر کا کہنا ہے کہ ماسکو، مغرب کے برعکس،
جولائی
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
روسی معیشت پر مغربی حملہ ناکام :پیوٹن
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ مغربی ممالک کسی بھی صورت میں
مارچ
اس ہفتے کے آخر تک انتخابی نتائج کا حتمی اعلان ہو گا: عراق
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز کہا کہ انھیں ہے
نومبر
پیرس اولمپکس اختتام پذیر
?️ 12 اگست 2024سچ خبریں: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری کھیلوں کا سب سے
اگست
دعا ہے سالِ نو پاکستان سمیت پوری دنیا کیلئے خوشحالی، سیاسی و معاشی استحکام لائے، صدر مملکت
?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سال نو کے
جنوری