بانی تحریک انصاف کا سائفر کیس ، توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف نے سائفر کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،وکیل سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سزا معطلی اور اپیلوں کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواستیں بھی دائر کی ہیں، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ ان درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کریں جبکہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو سزا سنائی جبکہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 31 جنوری کو سزا سنائی تھی۔

سائفر کیس میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10، 10سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی ہے۔

یہ کیس سفارتی دستاویز سائفر سے متعلق ہے جو مبینہ طور پر غائب ہو گئی تھی، سائفر کا معاملہ پہلی بار 27مارچ 2022کو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے ایک جلسے میں عوامی سطح پر اٹھایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ان کی بیرونی پالیسی کے سبب غیر ملکی سازش کا نتیجہ تھی اور انہیں اقتدار سے ہٹانے کےلئے بیرون ملک سے فنڈز بھیجے گئے۔

سائفر7 مارچ2022 کو اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے اور اس پر ووٹنگ کےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے سے ایک روز قبل بھیجی گئی تھی۔سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ میں چل رہا تھی، جس کا فیصلہ 30 جنوری ہوا اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اس کیس کا سارا ٹرائل جیل کے اندر ہوا،جہاں عمران خان کو اگست میں گرفتاری کے بعد سے حراست میں رکھا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے واپس لے لی

?️ 15 جنوری 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات ہوسکتے ہیں، نگران وزیراعظم

?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عام

کیا پاکستانی فوج ہندوستان کو ممکنہ جواب دے گی؟

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل "احمد شریف چوہدری” نے ہندوستان

یوکرائنی بحران کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب کی حمایت

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:    سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے

G-7 کی پالیسیوں کے خلاف جرمنوں کا احتجاج

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:جرمن شہریوں کی ایک بڑی تعداد G-7 سربراہی اجلاس کی جگہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محکمہ اطلاعات کو مزید مستحکم کرنے پر زور

?️ 15 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلو چستان نے ہد ایت کرتے ہوئے کہاکہ

ہیرس اور ٹرمپ کے درمیان 4 فیصد کا فرق 

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: رائٹرز نیوز ایجنسی اور Ipsos پولنگ انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے

راولپنڈی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، ضلع 17 بلدیاتی اداروں میں تقسیم

?️ 10 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے