?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں، فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 325 افراد جاں بحق، 156 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 274 مرد، 30 خواتین اور 21 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث 339 گھروں کو نقصان پہنچا، سیلاب کے باعث 233 گھروں کو جزوی اور 106 گھر مکمل منہدم ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر 217 افراد جاں بحق ہوئے، یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر ، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لویر اور بٹگرام میں پیش آئے۔
رپورٹ میں 17 سے 19 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، کے پی میں بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع کو 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی فراہمی مکمل ہوگئی، امدادی سامان میں ٹنٹس، میٹریس، بسترے، کچن سیٹس، ترپال، چٹائیاں، مچھر دانیاں، جنریٹرز اور دیگر روزمرہ زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
افغانستان میں پولیو ورکرز پر حملے، متعدد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 16 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی جانب سے
جون
خیبر پختوانخواہ میں پی ٹی آئی کو لگا بڑا دھچکا
?️ 20 فروری 2021سیالکوٹ(سچ خبریں)ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب میں پر تشدد واقعات ہوئے جس
فروری
بنگلہ دیش ایک اور سیاسی ہلچل کے دہانے پر: کیا محمد یونس استعفیٰ دیں گے؟
?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: نوبل امن انعام یافتہ اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت
مئی
وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح
?️ 25 اگست 2021شیخوپورہ (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پہلے اسمارٹ
اگست
طائف میں سعودی امریکی فوجی مذاکرات
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ملک
جولائی
یمن کی انصار اللہ تحریک کے خلاف میڈیا حملے سعودی اتحاد کے ایجنڈے میں
?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:سعودی اتحاد نے بھاری قیمت ادا کر کےیمن میں انصار اللہ
فروری
جنین میں استقامتی شوٹنگ آپریشن، مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:گذشتہ شام استقامتی جنگجوؤں نے جنین کے مغرب میں صہیونی بستی
مارچ
ملک میں کورونا کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خاصی
مئی