باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغانی نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے

کیا ملک میں دہشتگردی کے خطرات بڑھ رہے ہیں؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️

باجوڑ (سچ خبریں) پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال ہونے سے متعلق مزید ناقابل تردید شواہد منظرعام پر پر آگئے، باجوڑ میں ملنگی پوسٹ پر حملہ کرنے والا بھی افغانی نکلا۔

16 فروری 2026 کو باجوڑ میں ملنگی پوسٹ پر خودکش حملہ کرنے والے خارجی دہشت گرد کی شناخت خارجی احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر کے نام سے ہوئی جو افغانستان کے صوبہ بلخ کا رہائشی تھا، خارجی احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر طالبان کی سپیشل فورسز کا حصہ بھی رہ چکا ہے۔ واضح رہے کہ اس خودکش حملے میں 11 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 2 معصوم شہری بھی شہید ہوئے تھے۔

پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی مکمل سرپرستی اور سہولت کاری کا واضح ثبوت ہے، گزشتہ کافی عرصے سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 6 فروری 2026 کو اسلام آباد ترلائی میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار نے افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کی تھی، 11 نومبر 2025 کو اسلام آبادجوڈیشل کمپلیکس اور 24 نومبر کو ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا۔

گزشتہ سال 10 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر اور 10 نومبر کو وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگرد حملوں میں بھی افغان شہری ملوث تھے، اسی طرح 19 اکتوبر 2025 کو جنوبی وزیرستان میں گرفتار ہونے والا خودکش بمبار نعمت اللہ ولد موسی جان بھی افغان صوبہ قندھار کا رہائشی تھا۔

مشہور خبریں۔

آپریشن بنیان مرصوص؛ نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے ڈرونز دن کے اجالے میں بھارت

برطانیہ کی معیشت ایران کی جنگ سے شدید متاثر کیوں ہوئی؟

?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں: فاینینشل ٹائمز نے ایک مضمون میں فوسیل فیول پر منحصر

لبنان پر تل ابیب کے حملوں میں شہداء کی تعداد 4303 تک پہنچی 

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: لبنان کی وزارت صحت نے آج ہفتہ کو اعلان کیا کہ

سی ٹی ڈی نے اہم  کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

?️ 21 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے اہم

مقبوضہ فلسطین میں صحافی کا قتل

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اتوار کی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر ام

خوش زندگی گزار رہا ہوں، آغا علی نے دو سال بعد طلاق کی تصدیق کردی

?️ 7 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار آغا علی نے دو سال بعد اپنی

اسرائیل کے پاس ڈیٹرنس کی صلاحیتوں کا فقدان ہے: عبرانی میڈیا کا اعتراف

?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: 12ویں نیٹ ورک نامی صہیونی میڈیا پلیٹ فارم پر شائع ہونے

مذاکرات کی میز یا میدان جنگ؛ مزاحمتی تحریک کے لیے کون سی حکمت عملی کامیاب؟

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں نسل کشی کے آغاز کو تقریباً ایک سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے