?️
کوہاٹ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوامی سیاست کی ہے جب کہ ایک سیاستدان جیل سےنکلنے اور دوسراجیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کوہاٹ میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال ٹھیک نہیں، پیپلزپارٹی کےجیالے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی تیار ہو نہ ہو، پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے ہمیشہ تیار ہے، آج پاکستان میں کئی بحران ہیں، ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں غربت اور مہنگائی سے ہے، ایک جیل سےنکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کےلیے الیکشن لڑ رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں غربت سے مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا مقصد صرف عوام کے لیے الیکشن لڑنا ہے، نفرت، انتقام اورانا کی سیاست ختم کرکے خدمت کی سیاست کرنا ہوگی، بھٹو کے کیس میں تمام ذمہ دار عوام کے مجرم ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی نے 18ویں ترمیم پر عملدرآمد نہیں کیا،
جب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو ہم اٹھارویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد کرتے ہوئے آپ کو اپنے وسائل کا مالک بنائیں گے، ہم مزدوروں کو حق پہنچانے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صحت کی مفت سہولت ہر گھر میں ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں پسماندہ علاقوں کے مظلوم عوام اور کمزور طبقات کی نمائندگی کی ہے، ہم نے ہمیشہ غربت کا مقابلہ کیا ہے اور آج کے جمہوری، سیاسی، انسانی حقوق اور معاشی مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں موجود ہے۔
قبل ازیں کوہاٹ ورکرز کنونشن پہنچنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی کا نعروں کی گونج میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
یمنی فوج کا اپنی طاقت کا مظاہرہ
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے ملکی فوجی صنعت کی ایک
مارچ
چین، ٹرمپ کے 245 فیصدی ٹیرف کے نشانے پر!
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں چین کے
اپریل
یوکرین کی جنگ اس موسم گرما میں ختم ہو جائے گی:چین کی پیشین گوئی
?️ 11 مارچ 2023سچ خبریں:ایک جاپانی اخبار نے جمعرات کو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے
مارچ
عمر شریف کی میت جرمنی سے پاکستان پہنچ گئی
?️ 6 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی کامیڈین اداکار عمر شریف کی میت ترکی
اکتوبر
امریکہ کا روس کو انسانی حقوق کمیشن سے باہر کرنے کا مطالبہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرائن کے
مارچ
قطر میں صیہونی فوج آپریشن کیوں ناکام ہوا؟
?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی
ستمبر
اسلام آباد : پمز، پولی کلینک ہسپتالوں میں آرمی افسران تعینات کرنے کا فیصلہ
?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اقدام کو ’بدقسمتی‘ قرار دینے والے ڈاکٹروں
اکتوبر
جرمنی یورپ کی احمق ترین حکومت ہے:جرمن پارلیمنٹ کی رکن
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے بائیں بازو کی خاتون سیاست دان کا کہنا ہے
ستمبر