ایک سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 59 کروڑ ڈالرز کا اضافہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے مطابق ایک سال کےدوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ  ہوا ہے۔ 

 وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ایک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 21روپے 13 پیسے بڑھ گئی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک سال میں ایک ارب 53 کروڑ ڈالرز اورکمرشل بینکوں کے ذخائر میں6 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  14 ارب 77 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ہوچکے ہیں۔ 

رپورٹ میں آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کےبعد زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب 40 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ہیں اورکمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے ذخائر ہیں۔ 

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تھے جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس7 ارب 87 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے ذخائر تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ڈالر 278 روپے 51 پیسے پر آگیا ہے جب کہ ایک سال قبل ایک ڈالر 299 روپے 51 پیسے کا تھا۔

مشہور خبریں۔

ہماری فوج کو روس کو شکست دینا ہوگی: برطانوی کمانڈر

?️ 19 جون 2022برطانوی فوج کے نئے کمانڈر نے اتوار کو کہا کہ برطانیہ کے

جرمن، حکمراں جماعت کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن نہیں!

?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: ARD-DeutschlandTREND سروے کے نتائج کے مطابق اس ملک کا ایک

افغان طالبان رجیم کا جھوٹا پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب

?️ 14 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) افغان طالبان رجیم کا جھوٹا پروپیگنڈا ایک بار

دہشت گرد امریکی صدر نے ایک بار پھر سفارت کاری کی بات کی

?️ 31 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو

کیا ٹرمپ یوکرین کی جنگ کا فیصلہ کرپائیں گے ؟

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ کو فوری

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا ایران کے خلاف جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ

?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹرش نے امریکہ اور اسرائیل

مسجد اقصیٰ پر یہودی آبادکاروں کے حملے، ترکی اور اردن نے شدید برہمی کا اظہار کردیا

?️ 21 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں)  یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے

18 ویں ترمیم اتفاق رائے سے ہوئی، بہتری کا راستہ کھلا، ہمارا مؤقف سنیں۔ رانا ثناءاللہ

?️ 22 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے