ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے، ملک ریاض

?️

لاہور: (سچ خبریں) ملک کی معروف کاروباری شخصیت اور رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے لیکن میں ہتھکنڈوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، اگر مجھے استعمال کرنا ہے تو میری لاش کے اوپر سے جانا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میری ساری زندگی اللہ تعالٰی نے ہمیشہ مجھے اپنے اصول پر قائم رہنے کی رہنمائی کی ہے کہ میں کسی بھی معاملے میں سیاسی فریق نہ بنوں، اب ایک سال سے زیادہ عرصے سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے، لیکن میں کبھی بھی کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ مجھے سیاسی مقاصد کے لیے پیادہ کے طور پر استعمال کرے، پاکستان میں جدید ترین پراجیکٹس متعارف کروانے پر مجھے اور میرے کاروبار کو ہمیشہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

ملک ریاض کا کہنا ہے کہ 1996ء سے آج تک ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی سزا بھگت رہا ہوں، میں نے ماضی میں اللہ تعالٰی کی مدد سے اس طرح کے دباؤ کا پوری ہمت اور طاقت کے ساتھ سامنا کیا ہے، آج بھی ذاتی حیثیت میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں، "over my dead body”۔ انہوں نے کہا کہ اپنی بیمار حالت اور پریشانی کے باوجود میں اللہ کی مدد سے اس مصیبت کا سامنا کرنے کے لیے ثابت قدم ہوں، روزانہ مالیاتی کاروباری نقصان برداشت کر رہا ہوں اور پوری طرح دیوار کے ساتھ دھکیل دیا جا رہا ہوں لیکن کسی دباؤ کے ہتھکنڈوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، اللہ تعالٰی اس مشکل دور میں عزت کے ساتھ میری رہنمائی اور مدد کرے گا اور مجھے سرخرو کرے گا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے خلاف فوجی بغاوت کے آثار

?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک تجزیہ

مسئلہ فلسطین، مغربی ممالک کی دہشت گردی اور عرب ممالک کی خیانت

?️ 16 اپریل 2021(سچ خبریں)  جب بھی فلسطین کی بات ہوتی ہے تو اذہان میں

اس بھیانک حملے کے بعد صہیونیوں کی حمایت شرم آور ہے

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں المعمدانی اسپتال پر صیہونی حکومت کے

ماریہ بی نے عورت مارچ کو ’ناکام عورتوں‘ کا مارچ قرار دے دیا

?️ 18 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے عورت

وسطی عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ

?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وسطی عراق میں امریکی

نیتن یاہو کے خلاف مجرمانہ الزامات چھوڑنے کی ناکام کوشش

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف جاری کرمنی مقدمے

یمن کی مسلح افواج کا غزہ کی مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: یمن غزہ کی حمایت میں ہوائی اور بحری محاصرے کے ساتھ

حزب اللہ کا 7 اکتوبر اسرائیل کے لیے کیسا رہا؟

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیل کے خلاف حزب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے