ایوب آفریدی کے اثاثوں سے متعلق اہم انکشاف

ایوب آفریدی کے اثاثوں سے متعلق اہم انکشاف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر ایوب آفریدی  کے اثاثوں سے متعلق اہم انکشاف  ہوا ہے ان کے اندرون، بیرون ملک کروڑوں کے اثاثے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایوب آفریدی نے بحریہ ٹائون لاہور میں گھر کی مالیت 24 کروڑ 23 لاکھ 39 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر بر ائے اوورسیز پاکستانیز ڈویژن ایوب آفریدی نے اندرون اور بیرون ملک موجود اپنے تمام اثاثے ڈیکلیئر کردیے ہیں ۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایوب آفریدی نے بحریہ ٹائون لاہور میں گھر کی مالیت 24 کروڑ 23 لاکھ 39 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔

گلبرگ گرین اسلام آباد میں پلاٹ کی مالیت 11 کروڑ 49 لاکھ 50 ہزار روپے ، دبئی میں گھر کی مالیت 2 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار روپے ، اجمان میں کمرشل جائیداد کی مالیت 3 کروڑ 48 لاکھ 62 ہزار روپے، شا رجہ میں ملٹی گیٹ کارپوریشن ایف زیڈ ای کی مالیت 3 کروڑ 38 لاکھ 94 ہزار روپے،برطانیہ میں اہلیہ کے نام پر 16 کروڑ 59 لاکھ 20 ہزار روپے کی سرمایہ کاری ظاہر کی گئی۔

اس کے علاوہ ایوب آفریدی کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج میں 31 لاکھ 17 ہزار 500 روپے کی سرمایہ کاری، ڈی بینچرز میں 23 لاکھ 40 ہزار روپے کی سرمایہ کاری ، 14 لاکھ 28 ہزار روپے سے زائد کا کیش ظاہر کیا گیا ہے ۔ یہی نہیں، مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس میں 57 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ظاہر کی گئی۔پشاور میں 28مرلے کی وراثتی جا ئیداد میں پانچ فیصد شیئر ہے۔30مرلہ جا ئیداد میں دس فیصد شیئر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوب آفریدی کی پشاور میں چار پراپرٹیز وراثتی ہیں ۔پونے آٹھ مرلہ جا ئیداد میں پانچ فیصد شیئر ہے۔16مرلہ پلاز ہ میں 11فی صد شیئر ہے۔ ایوب آفریدی کے پاس کسی اور ملک کی شہریت نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ ایوب آفریدی کو گذشتہ ماہ 23 نومبر کو مشیر سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل ترقی تعینات کیا گیا تھا۔ ایوب آفریدی نے شوکت ترین کے لیے سینٹ کی نشست خالی کی تھی۔

مشہور خبریں۔

یورپ کے لیے ٹرمپ کا خواب:عرب دنیا کے نمایاں اخبارات کی سرخیاں

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:عالمی عرب اخبارات کی توجہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی

انتخابات میں ’دھاندلی کروانے پر‘ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عہدے سے مستعفیٰ

?️ 17 فروری 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے اپنے عہدے

مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست: شبلی فراز کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

?️ 23 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی

صحت کے اخراجات حکومت اٹھا رہی ہے: فواد چوہدری

?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے صحت کے

او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین اور

امریکی عہدیدار کا اعتراف: حماس غزہ میں موجود رہے گا

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ

غزہ میں غذا کی رسائی بہتر ہو رہی ہے مگر حالاتِ زندگی بدستور سخت

?️ 20 دسمبر 2025غزہ میں غذا کی رسائی بہتر ہو رہی ہے مگر حالاتِ زندگی

فلسطینی قیدیوں پر منصوبہ بند تشدد، جیلوں میں بھوک اور بیماریوں سے جانوں کو خطرہ؛ صیہونی اخبار کا اعتراف

?️ 13 اکتوبر 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز کی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے