🗓️
لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق این سی اوسی نے ملک میں ویکسی نیشن کیلئے وسیع بنیاد پر سخت فیصلے کیے ہیں،جس کے تحت ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی ، ریلوے، اور ٹرانسپورٹ استعمال نہیں کرسکیں گے،ویکسی نیشن نہ کرانے لوگ ہوٹلز او شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے،مختلف شعبوں سے وابستہ افراد مقررہ تاریخ تک ویکسی نیشن کرالیں، ویکسی نیشن نہ کرانے والے افرادملازمت یا خدمات جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
17سال سے زائد عمر طلباء 15اکتوبر تک مکمل ویکسی نیشن کروالیں۔اسی طرح محکمہ صحت پنجاب نے بھی ویکسی نیشن کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی ہے، 31اگست تک پہلی ڈوز لگوانا ضروری ہوگی، جبکہ 30ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازم ہوگا۔ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے بھی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ پریس بریفنگ دی۔
اسد عمر نے کہا 30 ستمبر کے بعد اسکول اور ٹرانسپورٹیشن میں مکمل ویکسی نیشن کے بغیر کام نہیں کیا جاسکے گا اور مکمل ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد فضائی سفر بھی نہیں کرسکیں گے۔ شاپنگ مالز، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں بھی پابندیاں لاگو ہوں گی۔ یاد رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 943 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4075 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 91 افراد انتقال کر گئے۔
مشہور خبریں۔
اپریل، مئی میں انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید
🗓️ 25 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر
نومبر
افغانستان کے خلاف امریکی اقدام انسانی بحران کا سبب:ہیومن رائٹس واچ
🗓️ 6 اگست 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ افغانستان کے مرکزی بینک پر
اگست
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
🗓️ 1 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ڈومور کا مطالبہ مان کر
نومبر
نیتن یاہو کی فوری برطرفی کی وجوہات
🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:بنجمن نیتن یاہو کا اپنی بستیوں سے بے گھر ہونے والے
نومبر
برطانوی وزیر دفاع وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبردار
🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے ہفتہ کے روز اعلان
جولائی
48 ممالک غذائی بحران کے خطرے سے دوچار ہیں:آئی ایم ایف
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے
اکتوبر
نور مقدم قتل کیس میں استغاثہ کی جانب سی سی ٹی وی فوٹیج کو پیش کیا
🗓️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) نورمقدم قتل کیس میں استغاثہ نے جائے وقوع کی
نومبر
افغانستان میں خونی عید، جنگ بندی کے باوجود بم دھماکوں سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
🗓️ 13 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے
مئی