این سی او سی نے کورونا کی چوتھی لہر کے خطرے  سے خبردار کردیا

این سی او سی نے کورونا کی چوتھی لہر کے خطرے  سے خبردار کردیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر نمودار ہو سکتی ہے، عوام سے ایس او پیز کی پیروی کرنے  اور جلد سےجلد ویکسین کرانے کی اپیل کی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں این سی او سی سربراہ اسد عمر نے کہا کہ جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر نمودار ہوسکتی ہے۔اسد عمر نے بتایا کہ آج مصنوعی ذہانت پر مبنی بیماریوں کے ماڈلنگ تجزیےکا جائزہ لیا گیا، ایس او پیزپر عملدر آمد، مستحکم ٹیکہ سازی اور پروگرام کی عدم موجودگی میں چوتھی لہر نمودار ہوسکتی ہے۔این سی او سی سربراہ نے قوم سے درخواست کی کہ ایس او پیز کی پیروی کریں اور جلد سےجلد ویکسین کرائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ابھی بھی کرونا وبا کی تیسری لہر سے نبردآزما ہے، آج بھی پاکستان میں کرونا کے مزید 44 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد پاکستان میں عالمی وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 152 تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کیسز کےتازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 45ہزار924 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے کرونا کے ایک ہزار52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 2.29 فیصد رہی۔

مشہور خبریں۔

اب ٹویٹر بھی آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے

?️ 10 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے ایک

عمران خان کے خلاف مقدمات کے بارے میں امریکہ کا بیان

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ  نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی

میرواعظ کاجیل میں یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ کی گرتی ہوئی صحت اظہار تشویش

?️ 30 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز مختصر مدت کیلئے آئینی بینچ کیلئے نامزد

?️ 9 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں آئینی بینچوں کے

جماعت اسلامی کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے، کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان

?️ 6 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے

لبنانی حکومت کو اپنی 4 اہم ترجیحات کی طرف واپس لوٹنا چاہیے: حزب الله

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:حزب الله کے ایک سینئر رکن حسن عزالدین نے کہا ہے

ہم نے ترکی کی فوجی موجودگی کو روکنے کے لیے شام پر حملہ کیا: نتن یاہو

?️ 19 اگست 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں

ایمن خان کا جنت مرزا کو اہم مشورہ

?️ 12 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے