ایم کیوایم پاکستان کا سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

?️

کراچی: (سچ خبریں)کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک حد تک اضافے اور پولیس کی ناقص حکمت عملی پر ایم کیو ایم  پاکستان نے کراچی کی عوام کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ایم کیو ایم کی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ پولیس کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہوا ہے اور تاجروں، صنعت کاروں اور عوام سے اپیل کی کہ اسٹریٹ کرائمز سے بچنے کے لیے آپ کو اپنی حفاظت خود کرنی ہوگی، ایم کیو ایم کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کھلے عام گھوم رہے ہیں، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، شہر میں امن و امان کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اب تک 300 سے زائد شہریوں کو مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کردیا ہے، بدقسمتی سے صوبائی اور وفاقی حکمران کا شہر کے امن و امان کی بحالی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے لہٰذا سپریم کورٹ کو فوری ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے گھر پانی نہیں آرہا لیکن پھر بھی پانی کا بل ادا کررہے ہیں، کراچی میں بجلی کی قیمت دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے، اس کے باوجود دن اور رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں موجود تمام ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر پیشہ ورانہ افراد سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ’میں آج تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایک نئی جدوجہد شروع کریں۔‘

ایم کیو ایم پاکستان نے نارتھ ناظم آباد میں نجی ہسپتال کو پانی کی لائن دینے پر مقامی انتظامیہ اور کراچی اٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے خلاف احتجاج کرنے والے معصوم شہریوں پر پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کی۔

سینئر رہنما عامر خان نے اس موقع ہر بات کرتے ہوئے کہا کہ کنکشن کے خلاف احتجاج کرنے والے تاجر اور ان کے نوعمر بیٹے کو پولیس نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک میں ملوث اہلکاروں کو فوری معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) اور مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کی آسیہ اسحاق کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس تمام صورتحال کا خلاف پر فوری ایکشن لیا جائے۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مس کنڈکٹ کی شکایات کا سامنے کرنے والے

پنجاب وزیر اعلیٰ کا بہاولنگر دھماکے میں متاثرین کو مالی امداد کا اعلان

?️ 20 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز

افغان فوج کے ہاتھوں طالبان کے دسیوں اراکین ہلاک

?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں

غزہ کی پٹی میں خوراک کی ترسیل کیوں نہیں ہو رہی ہے؟

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (یو این

کابل میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ کابل میں ایک اسکول کے

لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا

?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے

اسرائیلی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کی وجہ کیا ہے؟

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے منگل کو اپنے شمارے میں اس خبر

خیبر پختوانخواہ میں دہشتگردوں کے حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے

?️ 28 اکتوبر 2021خیبر پختوانخواہ (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے