ایم کیو ایم کا حکومت کے ساتھ رہنے کا عندیہ

?️

کراچی (سچ خبریں) رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ  ایم کیو ایم اپنی جگہ پر کھڑی ہے، نئی جگہ کی تلاش نہیں، ہمارے نکات وہی ہیں جن پر تحریک بنی تھی۔ کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کو مسائل بتائے تھے، وہ مسائل سب کو بتا رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جو مطالبات پورے کیے ہیں وہ سابقہ ادوار سے زیادہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آل سندھ آفیسرز ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کی جانب سے اپوزیشن یا حکومت کا ساتھ دینے کے حوالے سے کہا گیا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جو مطالبات پورے کیے ہیں وہ سابقہ ادوار سے زیادہ ہیں۔

ایم کیوایم اپنی جگہ پر کھڑی ہے، نئی جگہ کی تلاش نہیں، ہمارے نکات وہی ہیں جن پر تحریک بنی تھی۔ کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کو مسائل بتائے تھے، وہ مسائل سب کو بتا رہے ہیں۔ جن کے پاس صوبائی معاملہ ہے ان کو ان کے حصے کے مسائل دے دیے ہیں، ہمارے مسائل جنیوین ہیں، جن علاقوں کے امن سے پاکستان چلتا ہے ہم نے ان علاقوں کے مطالبات رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چہروں کی تبدیلی سے حالات میں تبدیلی نہیں آئے گی، نیت کی تبدیلی سے حالات بہتر ہوں گے۔ الد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاست عبادت کی طرح کی جائے، ایم کیویم نے اب تک جو کیا وہ سیاست سے بڑھ کر ہے، پورا سندھ بدعنوانی کی لپیٹ میں ہے، صوبے کا عنوان ہی بدعنوانی بن گیا ہے۔ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا ابھی کوئی اتحاد اور معاہدہ نہیں ہوا ہے، ایم کیو ایم اپنی جگہ پرکھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حالات سے فائدہ اٹھانے والے نہیں، ہمارے جو مطالبات تھے اس کے حل میں پی ٹی آئی سے تجربہ اچھا رہا ہے۔ ہم اپوزیشن کے کردار کو مضبوط اور مثبت کرنا چاہتے ہیں۔ہم شہری علاقوں کے مطالبات پر احتجاج کر رہے ہیں۔ہم چاہتے تھے سندھ حکومت مطالبات سنے، تسلیم کرے اور عمل کرے۔صوبائی حکومت ہمیں سننے کو تیار ہی نہیں ہوئی ہے اور ہم نے مطالبات پیش کر دئیے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہم نے پی پی کو اپنے مطالبات کی یادداشت پیش کر دی ہے۔مطالبات پر عملدرآمد کے لیے میکنزم تیار کرنے کے لیے پھر بیٹھیں گے۔

مشہور خبریں۔

رحیم یار خان؛ نہر میں 150 فٹ چوڑا شگاف، 5 دیہات زیر آب، کئی مکانات منہدم

?️ 23 مئی 2025رحیم یار خان (سچ خبریں) رحیم یار خان میں نہر صادق فیڈر

کیا سعودی اور امارات کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے؟

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار Le Monde کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد

کورونا نے 150,000 ہندوستانی بچوں کو یتیم کر دیا

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:  ہندوستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قومی

ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی:عمران خان

?️ 27 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان

جنگ کے خاتمے کی ضمانت کے بغیر کوئی بھی معاہدہ مسترد ہے: ہنیہ

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: حماس دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ کی پٹی میں

فرانسیسی پارلیمنٹیرینز کا حکومت پر عدم اعتماد

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایمینوئل میکرون کی حکومت کے متنازعہ پنشن پلان پر ردعمل کے

بنگلہ دیش کوصیہونیوں کے ساتھ خفیہ تعلقات مہنگے پڑ گئے

?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:بنگلہ دیشی امن فوجیوں کے ذریعہ صیہونیوں سے جاسوسی کے سازوسامان

وفاقی کابینہ نے برآمدی صنعت کیلئے گیس کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کرلیا

?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلات ونشریات فواد چودھری نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے