?️
کراچی (سچ خبریں) وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کسی بھی سیاسی رہنما کی سیکیورٹی ختم کرنے یا کم کرنے سے متعلق نہ کوئی ہدایت جاری کی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تجویز زیرغور ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں اور ان کی سیکیورٹی معمول کے مطابق برقرار ہے، انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ کسی خاص سیاسی جماعت یا شخصیت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ضیاء لنجار نے کہا کہ سیکیورٹی ایک حساس معاملہ ہے جسے سیاسی بیانات یا قیاس آرائیوں کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ غیر مصدقہ اور من گھڑت خبروں سے اجتناب کریں اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں تمام سیاسی اور عوامی شخصیات کی سیکیورٹی کا جائزہ سیکیورٹی ادارے پیشہ ورانہ بنیادوں پر لیتے ہیں اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کو گلے لگا لو سب مشکلات حل ہوجائیں گی؛سعودی اخبار کا لبنانیوں کو مشورہ
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی اخبار الشرق الاوسط نے اپنے ایک کالم میں صیہونی حکومت
جولائی
یمن میں امریکی اور برطانوی جارحیت
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی قومی خودمختاری کو پامال کرنے والے ایک غیر
مارچ
نیتن یاہو کے لیے ٹرمپ کو نہ کہنا مشکل ہے:صیہونی اخبار
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:عبرانی اخبار معاریو نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے
مئی
فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل
?️ 9 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران
اگست
ایران کا یورپ کی تجاویز کا جواب
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:الجزیرہ نیوز چینل نے ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے اعلان
اگست
ہمیں کوئی تحفظ نہیں:صیہونی مظاہرین
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں صیہونی آباد
مئی
حزب اختلاف اراکین کی وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات
?️ 22 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تین لیگی اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے
دسمبر
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی تصدیق : واشنگٹن پوسٹ
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: یروشلم میں واشنگٹن پوسٹ کے ڈائریکٹر نے الجزیرہ کو انٹرویو
جون