?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر اپنا لگژری لائف سٹائل دکھانے والے صارفین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ایک لاکھ کے قریب امیر افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے، شادیوں پر شاہانہ خرچ کرنے والے نان فائلرز کو بھی جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑے گا، اتھارٹی نے ان لوگوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی ہیں جو آن لائن اپنے لگژری طرز زندگی کی نمائش کرتے ہیں، جن میں حویلی، مہنگی کاریں، زیورات اور دیگر اثاثے شامل ہیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شادیوں میں 20 ہزار ڈالرز تک کے سوٹ پہننے والے افراد بھی ٹیکس کے دائرے میں آئیں گے، ایف بی آر ایسے افراد سے اان کے ذرائع آمدن کو ظاہر کرنے کا مطالبہ کرے گا، مزید یہ کہ ٹیکس اتھارٹی گزشتہ سال جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں کا اس سال جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں سے موازنہ کرے گی، اگر ان کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکس ایسے افراد کے واضح اخراجات اور دولت کی نمائش کے مطابق اضافے کی عکاسی نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔
دوسری طرف چئیرمین ایف بی آر راشدمحمودلنگڑیال نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم (ایف سی اے)کے باعث محصولات میں 100 ارب روپے کے نقصان سے متعلق خبرکورد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ خبر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (پی سی اے) کی ابتدائی رپورٹ کی غلط تشریح پر مبنی ہے، دسمبر 2024 میں شفافیت بڑھانے اور تاجروں اور کسٹمز افسران کے گٹھ جوڑ کے خاتمے کے لیے یہ نظام متعارف کرایا گیا اور حقیقت یہ ہے کہ اس نظام کے نفاذ کے بعد محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ، اس نظام کے عملی اطلاق کے بعدمحصلات میں تقریباً 30 فیصداضافہ ہوا جبکہ تعمل نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائیوں کے کیسز کی تعداد چار گنا زیادہ ہوئی ہے۔
بتایا گیا کہ تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسز مقررہ ویلیوایشن ٹیبل کے مطابق ہی وصول کیے گئے، خبر میں درج کیسکے برعکس ٹویوٹا لینڈ کروزر کو ایف سی اے کے تحت 10.05 ملین روپے (نہ کہ 17,800 روپے) کی قیمت پر کلیئر کیا گیا اور اس پر 47.2 ملین روپے کے ڈیوٹیز اور ٹیکس وصول کیے گئے، تمام ممنوعہ اشیاء صرف اس وقت کلیئر کی گئیں جب امپورٹ پالیسی آرڈر میں دی گئی تمام ریگولیٹری شرائط پوری کر لی گئیں، کلیرنس میں معمولی تاخیر کی بنیادی وجہ ایف سی اے نہیں بلکہ بندرگاہوں پر رش اور دیگر طریقہ ہائے کار کی رکاوٹیں ہیں، میڈیا رپورٹ میں جس آڈٹ رپورٹ کا حوالہ دیا گیا وہ مبالغہ آرائی پر مبنی اور بعض معاملات میں حقائق کے منافی تھی۔
مشہور خبریں۔
ایپل نے خودکار ڈرائیونگ والی الیکٹرک گاڑی کا عمل تیز کر دیا
?️ 20 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں)امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اس وقت ٹیسلا الیکٹرک گاڑیوں
نومبر
اکال تخت کے جتھیدار کا چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کے متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ
?️ 24 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) سکھ مذہب کے سب سے اعلیٰ منصب” اکال تخت
اگست
وہ ملک جن میں روزے کا وقت کم ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:پیش گوئی کی گئی ہے کہ رمضان المبارک 2023 جمعرات 23
مارچ
امریکہ نے اسرائیلی حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:امریکی خبر رساں ویب سائٹ Axios نے بتایا کہ واشنگٹن نے
فروری
صہیونی فوج دن رات یحییٰ السنور کی تلاش میں
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہنگری نے اتوار کی شام کہا
دسمبر
اسرائیل کو لبنانی سرزمین سے دستبردار ہونا چاہیے: نجیب میقاتی
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کل رات
فروری
خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ شرجیل میمن
?️ 3 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کچے کے علاقوں
ستمبر
نائیجر کی ایک مسجد پر مہلک حملہ
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: گزشتہ ہفتے مسلح افراد نے اس علاقے میں ایک مسجد پر
اکتوبر