?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے ایک کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈرکراسنگ میں ملوث 20غیر ملکی باشندوں کوگرفتارکرلیا، تمام افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جو وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ایف آئی اے نے فرنٹیئر کور حکام کے ساتھ مشترکہ تعاون کے تحت عمل میں لائی جس دوران مشتبہ نقل و حرکت پر نظر رکھ کر ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
تمام گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے۔ ملزمان نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں ماشکیل بارڈر کے راستے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کی بیخ کنی کیلئے کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سرحدی علاقوں میں کڑی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایک ایجنٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران دو مقدمات درج کئے گئے تھے اور ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا گیاتھا۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ تھا۔
ملزم غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا تھا۔ ملزم شہریوں کو پاکستان سے ایران سمگل کرتا رہاتھا جہاں سے وہ انہیں غیر قانونی طور پر ترکی بھجوانے کا بندوبست کرتا تھا۔ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا تھا کہ ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے تہران میں ایک سیف ہاؤس قائم کر رکھا تھا جہاں وہ متاثرہ افراد کو قید رکھتا ملزم اس سیف ہاؤس میں قید متاثر شہریوں پر تشدد کرکے ان کے اہل خانہ سے پاکستان میں تاوان وصول کرتا تھا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے سربراہ بھی سائبر حملے کا شکار
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے
اکتوبر
ہم خانہ جنگی سے ایک قدم دور ہیں: صہیونی میڈیا
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ماریو اخبار نے صہیونی صحافی بین کسپیت کے حوالے سے لکھا
جولائی
اگر پاکستان کو بچانا ہے تو کیا کرنا ہوگا؟ عمران خان کی زبانی
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا کہنا ہے
جولائی
وزارت خزانہ نے سعودیہ سے ملنے والی رقم سے متعلق وضاحت کردی
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت خزانہ کے ترجمان نے سعودیہ سے ملنے
اکتوبر
گورنر نے عدم اعتماد کی بات کرکے گنڈاپور کی مدد کردی۔ رانا ثناءاللّٰہ
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرِ اعظم
جولائی
شہیدوں کی لاشیں سور کی کھال میں دفن کی جائیں: صہیونی اہلکار
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: مئی، اپریل اور مارچ 18 میں، بیرالسبع، الخصیرہ، بنی بارک،
مئی
افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبا ن پر شدید حملے، سینکڑوں طالبان ہلاک ہوگئے
?️ 4 مئی 2021کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان میں امن کی کوششیں جاری
مئی
پانی کےتنازعے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغاز
?️ 1 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پانی کے تنازعے پر پاک بھارت مذاکرات کا آغاز
مارچ