?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے سینیٹر شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ایف آئی اے نے انکی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ کے ساتھ گفتگو کی لیک آڈیو پر تحقیقات مکمل کر لیں۔
ایف آئی اے تحقیقات کے بعد شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف کارروائی کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی۔ایف آئی اے تحقیقات میں بتایا گیا کہ شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی۔پی ٹی آئی سینیٹر اس طرح قومی مفادات اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔
سابق وزیر خزانہ کی خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے ساتھ بھی مبینہ گفتگو کی کال لیک ہوئی تھی جس میں شوکت ترین نے تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ آپہ نے خط بنا لیا ؟ تیمور جھگڑا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بناتا ہوں میرے پاس پرانا خط ہے،راستے میں ہوں ابھہ بنا کر آپ کو بھیجتا ہوں۔ شوکت ترین نے کہا کہ خط میں سب سے بڑا اور پہلا پوائنٹ ہو گا جو سیلاب آیا اس نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کر دیا ہے،پہلا پوائنٹ ہو کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے بہت پیسہ چاہئے، میں نے محسن لغاری کو بھی کہہ دیا۔
تیمور جھگڑا نے کہا ویسے یہ بلیک یلنگ کا حربہ ہے ، پیسے تو ویسے ہی نہیں چھوڑنے میں نے پیست نہیں چھوڑنے، پتہ نہیں لغاری کو چھوڑنے ہیں یا نہیں۔ شوکت ترین نے کہا کہ آج یہ خط لکھ کر اور جو آئی ایم ایف والی ہے اس کو کاپی بھیج دیں گے تاکہ پتا تو چلے ان کو کہ یہ ہمارے سے پیسے رکھوا رہے تھے ہم وہ پہسے لے لیں گے۔تیمور جھگڑا نے جواب دیا کہ ٹھیک ہے، میں آئی ایم ایف کے نمبر 2 کو جانتا ہوں۔
میں آئی ایم ایف کو جو نمبر ٹو ییہاں اس سے ساری معلومات لیتا رہتا ہوں۔شوکت ترین نے کہا کہ مجھے محسن لغاری نے بھی فون کیا تھا اس سے بھی میری بات ہوئی ہے،خان صاحب اور محمود خان نے مجھے کہا ہے ہمیں اکٹھے پریس کانفرنس کرنی چاہئیے۔ شوکت ترین نے کہا وہ پریس کانفرنس نہیں ہونی وہ یہ تھا کہ ہم پیر کو سیمینار کریں گے اس پریس کانفرنس کرنی ہے تو وہ بھی ہم کر سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا سابق عراقی وزیراعظم کو بھی جیل کی ہوا کھانا پڑے گی؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: عراق کی شفافیت کمیٹی نے تین اعلیٰ اداروں کو الگ
اگست
بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کو افغانستان سے انخلاء کا ذمہ دار ٹھہرایا
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:جمعرات کو وائٹ ہاؤس نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا
اپریل
صیہونی ہمارے انتخابات میں حصہ لینے کے مخالف ہیں:حماس
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے ایک ممبر نے اعلان کیا کہ
مارچ
روس نے کورونا وائرس کی جانچ کے لئے بائیو لوجیکل چپ تیار کر لی
?️ 31 جولائی 2021ماسکو(سچ خبریں) روس نے کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن کی جانچ
جولائی
حزب اللہ کی مخالفت اور سعودی حکومت کا شہری بننے والا لبنانی عالم کون ہے؟
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی اپوزیشن کے ایک مصنف ترکی الشہلوب نے لبنان کے
نومبر
کینیڈین وزیر اعظم سیاسی عہدوں کو کس لقب سے نوازا؟
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: کینیڈا کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وہ اگلے
مارچ
میانمار کی عدالت کی طرف سے ایک سوچی وکیل کے لئے عجیب حکم
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق آنگ سان سوچی کے سینئر وکیل نے
اکتوبر
نریندر مودی کے دورے کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہڑتال
?️ 7 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر قانونی طور
مارچ