ایف آئی اے کا شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے سینیٹر شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ایف آئی اے نے انکی  پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ کے ساتھ گفتگو کی لیک آڈیو پر تحقیقات مکمل کر لیں۔

ایف آئی اے تحقیقات کے بعد شوکت ترین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف کارروائی کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی۔ایف آئی اے تحقیقات میں بتایا گیا کہ شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی۔پی ٹی آئی سینیٹر اس طرح قومی مفادات اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

سابق وزیر خزانہ کی خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے ساتھ بھی مبینہ گفتگو کی کال لیک ہوئی تھی جس میں شوکت ترین نے تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ آپہ نے خط بنا لیا ؟ تیمور جھگڑا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بناتا ہوں میرے پاس پرانا خط ہے،راستے میں ہوں ابھہ بنا کر آپ کو بھیجتا ہوں۔ شوکت ترین نے کہا کہ خط میں سب سے بڑا اور پہلا پوائنٹ ہو گا جو سیلاب آیا اس نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کر دیا ہے،پہلا پوائنٹ ہو کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے بہت پیسہ چاہئے، میں نے محسن لغاری کو بھی کہہ دیا۔

تیمور جھگڑا نے کہا ویسے یہ بلیک یلنگ کا حربہ ہے ، پیسے تو ویسے ہی نہیں چھوڑنے میں نے پیست نہیں چھوڑنے، پتہ نہیں لغاری کو چھوڑنے ہیں یا نہیں۔ شوکت ترین نے کہا کہ آج یہ خط لکھ کر اور جو آئی ایم ایف والی ہے اس کو کاپی بھیج دیں گے تاکہ پتا تو چلے ان کو کہ یہ ہمارے سے پیسے رکھوا رہے تھے ہم وہ پہسے لے لیں گے۔تیمور جھگڑا نے جواب دیا کہ ٹھیک ہے، میں آئی ایم ایف کے نمبر 2 کو جانتا ہوں۔

میں آئی ایم ایف کو جو نمبر ٹو ییہاں اس سے ساری معلومات لیتا رہتا ہوں۔شوکت ترین نے کہا کہ مجھے محسن لغاری نے بھی فون کیا تھا اس سے بھی میری بات ہوئی ہے،خان صاحب اور محمود خان نے مجھے کہا ہے ہمیں اکٹھے پریس کانفرنس کرنی چاہئیے۔ شوکت ترین نے کہا وہ پریس کانفرنس نہیں ہونی وہ یہ تھا کہ ہم پیر کو سیمینار کریں گے اس پریس کانفرنس کرنی ہے تو وہ بھی ہم کر سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مغربی ممالک یوکرین کے لیے پریشان ہیں:نیٹو کے سابق کمانڈر

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:نیٹو اتحاد کے ایک سابق کمانڈر کا کہنا ہے کہ روسی

کھیلوں میں پستی کی بنیادی وجہ دو خاندانوں کی حکومت ہے

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا

صہیونی ریاست کے زر مبادلہ کے ذخائر کی صورتحال صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اس ریاست کی غزہ اور لبنان پر جاری

سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک

?️ 21 اکتوبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران

5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا۔ عظمی بخاری

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے

عراق کے وزیر اعظم کے طور پر الزیدی کے انتخاب کے اسٹریٹجک نتائج

?️ 6 مئی 2026 سچ خبریں:تعیین علی الزیدی به عنوان نخست‌وزیر عراق، یک لحظہ سیاسی

کیا وینزویلا پر براہ راست امریکی فوجی حملہ قریب ہے؟

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی ایک نئے

اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ میں واپس نہیں جائے گا: ٹرمپ

?️ 9 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے متضاد بیانات کے سلسلے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے