?️
اسلام آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےعوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ایس اوپیز اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں،ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں لاک ڈاؤن لگ سکتاہے، آج سے 40سال سےزائد عمر کے افرادکو کورونا ویکسین لگنا شروع ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے انتظامیہ کیساتھ افواج پاکستان معاونت کرے گی جبکہ این سی اوسی سے مختلف علاقوں کی علیحدہ تفصیلات بھی آرہی ہوتی ہیں، تفصیلات سے واضح ہوتاہےایس اوپیز پر عملدرآمد ہورہاہے یا نہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ این سی اوسی کی تفصیلات سے ہیلتھ کیئر سیکٹرپردباؤ کا بھی اندازاہوتاہے، جہاں ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو وہاں لاک ڈاؤن لگ سکتاہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہم ساتھ ساتھ میڈیکل ہیلتھ سیکٹر کی استعداد کار بھی بڑھارہےہیں اور مختلف ممالک سے امپورٹ بھی ممکن ہے اس پر بھی غورہورہاہے جبکہ پاکستان اسٹیل کے آکسیجن پلانٹ کابھی انجینئرز جائزہ لے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافےپر مردان میں لاک ڈاؤن لگادیا ہے جبکہ آکسیجن کےاستعمال کیلئےاین سی اوسی،وزارت صحت آج گائیڈلائنزجاری کرے گی۔کوروناویکسین کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کوروناویکسین کا استعمال شفاف طریقے سے جاری ہے یہ بالکل غلط ہے کہ حکومت عطیہ کی گئی ویکسین پر انحصار کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے30مارچ سے 30لاکھ ویکسین ڈوزز خریدی ہیں اور 3کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوزز کی ڈیل کی جاچکی ہے جبکہ 17لاکھ ویکسین کی ڈوزز چین کی طرف سے عطیہ کی گئی تھیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ دنیا بھرمیں ویکسین کی طلب زیادہ ہونےکیساتھ کمی کا بھی سامنا ہے ، چاہےجتنامرضی پیسہ ہوکوروناویکسین دستیاب نہیں توایک چیلنج ہوتاہے، ملک بھر میں 1200کورونا ویکسین سینٹرز فعال ہیں ، آج کی تاریخ تک 20لاکھ سےزائد ڈوزز لگ چکی ہیں۔
کورونا ویکسینیشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ویکسین کا عمل تیزی سے جاری ہے ، کل سے 50سال سےزائدعمر کے لوگ واک ان ویکسین لگواسکتےہیں، ویکسین سینٹرز کی تفصیلات این سی اوسی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ کوروناویکسین سینٹرز جمعہ کو بند اور اتوا رکو کھلے ہوتےہیں، آج سے 40سال سےزائد عمر کے افرادکو کورونا ویکسین لگنا شروع ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق اور شام میں امریکی ہتھیاروں کی چوری
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی آن لائن میڈیا انٹرسیپٹ کے مطابق امریکی فوج کی تحقیقات
نومبر
آنے والا مالی سال قوم کے لئے اچھا اور صحت والا سال ہوگا۔
?️ 29 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی
مئی
حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے صیہونی قیدی کو بغیر کسی وجہ کے رہا کرنے کے اقدام پر کڑی تنقید کی
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے ایک نمائندے نے لبنانی حکومت کے ایک
اگست
گلگت بلتستان میں تھریٹ الرٹ، سیکیورٹی میں اضافہ
?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے دہشتگردوں کے ممکنہ
مارچ
عالمی برادری بھارت کو جارحیت سے روکے، جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر پر بات ہوگی، پاکستان
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور
مئی
قومی اسمبلی کے اسپیکر واپڈا چیئرمین سے ملاقات کی
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین واپڈا
جولائی
وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلی اور گورنرز سے رابطہ، عیدالاضحی کی مبارکباد دی
?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلی اور
جون
یمن کی بحیرہ احمر پر غیرمتنازعہ حکمرانی اور امریکہ کے محدود اختیارات
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: خبر کے مطابق، صنعاء نے بحیرہ احمر میں اپنی موجودگی
اگست