?️
اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس کا قہر جاری ہے حکومت کی جانب سے ہدایات جاری ہونے کے باوجودایس اوپیز کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اسی دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ناجائز منافع خوری پر کارروائیاں کرتے ہوئے 16 دکانوں، 6 ریستورانوں اور 9 تجارتی مراکز کو سربمہر کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے جب کہ 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز اورناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانوں، ریستورانوں کو سیل کرنے اور گرفتاریوں کے ساتھ خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ 42ہزار روپے کے جرمانے کیے۔ گزشتہ روزڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق انتظامیہ کی ٹیموں نے مجموعی طور پر 383 مقامات پر کارروائیاں کیں۔
اس دوران انتظامیہ کے اہل کاروں نے کورونا ایس او پیز پر عمل کے تناظر میں 15 مساجد کو بھی چیک کیا۔ جب کہ شادی ہالوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 15 شادی ہالوں کا جائزہ لیا گیا اور مجموعی طور پر 20ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور 73 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں سے 45 کا چالان کیا گیا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں کوروناوائرس ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 9تجارتی مراکز سربمہرکرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کردیے۔ جمعہ کے روز ضلع بھر میں 22 شادی ہالوں، 36 ریستورانوں، 32 مساجد و مدارس اور 4 ریلوے و بس اسٹیشنوں کا جائزہ لے کر ایس او پیز کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارہ صیہونیوں کے لیے جہنم بننے والا ہے:فلسطینی مجاہدین
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپ عرین الاسود نے اعلان کیا کہ مغربی کنارے
فروری
وزیرستان میں متحرک دہشت گرد گروپ نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا
?️ 2 اکتوبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں متحرک
اکتوبر
مستقبل کس کا ہوگا؟ غزہ کا یا اسرائیل کا؟
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: جنگ کے آغاز کے تقریباً دو ماہ گزرنے کے بعد
دسمبر
سدیروت بنا بھوتوں کا شہر
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں
اکتوبر
سید حسن نصراللہ نے حالیہ تقریر میں کیا کہا؟
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی
نومبر
روس یوکرین تنازع میں ایٹمی جنگ کا خطرہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روس اور
مارچ
خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف
?️ 10 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا
جنوری
کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا
?️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے
دسمبر