ایرانی صدر سے محسن نقوی کی ملاقات، پاک-افغان کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش

?️

تہران: (سچ خبریں) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے میں تعاون کی پیشکش کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، اس دوران پاک-ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے ایران کے صدر کو پاک-افغان بارڈر کے حوالے سے بریفنگ دی، ایرانی صدر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کے حوالے سے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔

محسن نقوی نے ایرانی صدر سے تعاون کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا اور وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، کہا کہ ایران اور پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے شراکت دار ہیں۔

اس موقع پر صدر پزشکیان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور کسی بھی تنازع سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ایران اپنے بھائی کے بے پایاں تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔

صدر مسعود پزشکیان نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

اس سے قبل، وفاقی وزیر داخلہ نے سپریم نیشنل سیکیورٹی ونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے الگ الگ ملاقاتیں کی، اس دوران پاک-ایران تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل آفس آمد پر سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں پاک-ایران تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشتگردی، انسداد منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے داخلی سکیورٹی کے امور پر باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جب کہ ملاقات میں باہمی تعاون کے لئے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وزیر داخلہ نے ای سی او وزارتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک کے لئے یہ وزارتی کانفرنس دوررس نتائج کی حامل ہو گی، داخلی سلامتی سے متعلق امور پر ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی سمیت انسداد منشیات کے لئے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل ایران نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت خوش آئند ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے ای سی او وزارتی کانفرنس میں شرکت پرپاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جلد اپنے بھائی سے ملنے اسلام آباد آوں گا۔

اس موقع پر ایرانی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں، برادر ملکوں کی طرح انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرلیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200 ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کردیا

?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا

بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ، یوکرین کا

حیفا کی آئل ریفائنری پر ایرانی میزائلوں کے حملوں کے نقصانات کی سرکاری دستاویز منظر عام پر

?️ 30 جون 2026سچ خبریں:ایک نئی صیہونی سرکاری دستاویز نے مقبوضہ علاقوں میں حیفا کی

شہید قاسم سلیمانی ایسے کمانڈر تھے جنہوں نے سلطنتوں کو چیلنج کیا

?️ 28 دسمبر 2025 شہید قاسم سلیمانی ایسے کمانڈر تھے جنہوں نے سلطنتوں کو چیلنج

فواد چوہدری کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، سیالکوٹ سانحے پر اظہار افسوس

?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سری لنکن  ہائی

لبنان میں جنگ بندی کا کیا مطلب ہے؟ نیتن یاہو کے لیے کارنامہ یا مجبوری؟

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی

کورونا اور ویکسین سے متعلق افواہیں پھیلانے پر فیس بک کی جانب سے پابندی عائد

?️ 20 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں) فیس بک انتظامیہ نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے کورونا

خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کیلئے محکمہ تعلیم کا جاری کردہ لائسنس رکھنا لازمی قرار

?️ 9 ستمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے اب لائسنس رکھنا لازمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے