?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سیاسی امور کے ماہر اور پاکستان میں نوجوانوں کی تحریک کے سربراہ نے اسلامی انقلاب کے خلاف بیرونی سازشوں کی شکست اور ایران کی ترقی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اقدار کا تحفظ اور عالم اسلام کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ایرانی انقلاب کی نمایاں خصوصیات ہیں۔
محمد عبداللہ گل نے منگل کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کو دہہ فجر اور شاندار اسلامی انقلاب کی فتح کی اڑتالیسویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: امام خمینی کی قیادت میں اسلامی انقلاب قائم ہوا، یہ صرف ایک قوم تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے تھا۔ آج انقلاب اسلامی کے پیغام کو اس کے حقیقی معنوں اور روح میں جاننا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایران میں انقلاب نے عالم اسلام کو مضبوط کیا ہے۔ اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد سے دشمنان اسلام اس کی شبیہ کو داغدار کرنے کے لیے منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں لیکن وہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور اسلامی انقلاب مسلسل پھل پھول رہا ہے۔
اسلامی انقلاب نے نہ صرف مسلمانوں کو اسلامی اقدار کے قریب لایا، بلکہ مغرب کے خلاف ایرانی عوام کی مزاحمت کو بھی تقویت بخشی، اور ہم آج اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ پاکستان آرمی انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی )کے سابق سربراہ اور جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل نے کہا کہ ایران کا بہادر ملک اور قوم مغرب کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی۔
انہوں نے ایرانی ملک کے خلاف یکطرفہ اور جابرانہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارت کاری اور اس کے ساتھ ساتھ جابر طاقتوں کے ساتھ میدان جنگ میں اس کی عملداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ غیر منصفانہ پابندیوں کا سامنا ایرانی قوم کو آج بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
عبداللہ گل نے مزید کہا:یکطرفہ پابندیوں نے مغرب کے کمزور نظام عدل کو بے نقاب کیا ہے اور اسے صرف آزاد اور آزادی پسند قوموں کی ترقی کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ ایران اور اسلامی انقلاب کا مستقبل بھی واضح ہے۔
انہوں نے کہا: مغربی ممالک مسلمانوں میں انتشار پیدا کرکے اور فرقہ وارانہ مسائل کو ہوا دے کر عالم اسلام میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ قرآن کریم کے پیغام کے منافی ہے، لیکن عالم اسلام بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم کو اس طرح کے اختلافات سے دور رہنا چاہیے اور مشترکہ دشمنوں کے خلاف آپسی اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔


مشہور خبریں۔
روس کی جانب سے پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کے شواہد
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: یوکرین اور اس کے یورپی اتحادیوں کے مکمل انکار کے باوجود،
چین امریکہ کا نجات دہندہ نہیں، ایران کی پوزیشن مزید مضبوط ہو سکتی ہے:صیہونی اخبار
?️ 17 مئی 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز کے مطابق چین ایران کے معاملے میں امریکہ
مئی
تعرفوں سے بچنے کے لیے ممالک مجھ سے التجا کر رہے ہیں؛ٹرمپ کا دعویٰ !
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ جن ممالک پر
اپریل
بین الاقوامی مالیاتی معاونت میں کمی، غیر ملکی قرضوں کا ہدف نا مکمل
?️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی معاونت بڑھانے میں مشکلات کے
اپریل
عراقی انتخابات علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کی کشمکش کی نظر میں
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات، جو 10 اکتوبر کو منعقد
نومبر
امریکہ کے مقابلے میں ایران کی برتری کی بنیادی وجوہات
?️ 17 جون 2026سچ خبریں:حالیہ ایران امریکہ کشمکش میں ایران نے پانچ بنیادی وجوہات کی
جون
ستمبر میں ترسیلات زر میں 12 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ
?️ 12 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب
اکتوبر
بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کیخلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں، کورکمانڈرز کانفرنس
?️ 10 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور
جولائی