ایران-اسرائیل جنگ بندی: پی آئی اے کا خلیجی ممالک کا آپریشن بحال

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا خلیجی ممالک کا آپریشن بحال کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی آئی اے کا لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے فضائی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، خلیج فارس کی صورتحال بہتر ہونے پر پی آئی اے نے پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن بحال کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا تھا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے دمام کی پرواز 15 گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوئی، گزشتہ روز فضائی حدود بند ہونے کے باعث کراچی سے مدینہ کی پرواز ساڑھے 14 گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر ایک بجے روانہ ہوئی، لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے-713 نے بھی 7 گھنٹےکی تاخیر سے دوپہر ایک بجے اپنے منزل مقصود کے لیے اڑان بھری۔

سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے-209، 15 گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر ایک بجے روانہ ہوئی، ملتان سے دبئی کی پرواز پی کے-221، سیالکوٹ تا دوحہ، پرواز پی کے-251، کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے-761 اور اسلام اباد سے ابوظبی کی پرواز بھی دوپہر ایک بجے منزل مقصود کی طرف روانہ ہوگئی ہیں، ان پروازوں کی روانگی سے پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پروازوں کی تاخیر سے روانگی کے باعث وطن واپس آنے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوں گی، مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات کے لیے پی آئی اے کال سینٹر یا ویب سائٹ سے رابطے میں رہیں، مسافروں کو ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں تاہم گزشتہ رات آپریشن محدود کرنے والا فیصلہ فضائی حفاظتی اصولوں کے تحت لیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران نے 23 جون کی رات خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا تھا، حملے کے خطرے کے پیش نظر قطر نے اپنی فضائی حدود بند جبکہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک نے اپنے فلائٹس آپریشن معطل کر دیئے تھے۔

مشہور خبریں۔

شیخ رشید احمد نے بھی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا

?️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی

ہم اس خوفناک صورتحال تک کیسے پہنچے؟

?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے مقبوضہ علاقوں کی گلیوں

تائیوان چینی لڑاکا دستوں کی چالوں میں گرفتار

?️ 27 اگست 2022سچ خبریں:    تائیوان کی وزارت دفاع نے ہفتہ کے روز تائیوان

ہم مزاحمت کے میزائلی جواب کے منتظر ہیں

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 14 کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی

لاہورہائیکورٹ نے ججز کوغیرسرکاری واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم دے دیا

?️ 9 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو غیرسرکاری

الحشد الشعبی عراق کی خودمختاری اور استحکام کی حامی

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:الحشد الشعبی کے سربراہ نے اس تنطیم کو ملکی امن کی

مریم نواز خود متحرک! عید پر مختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم

?️ 8 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز عیدالاضحی کے موقع پر صوبے

بجلی کمپنیوں کی صارفین سے اضافی 8.5 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست

?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیرف میں اضافے کے نہ ختم ہونے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے