ایران آج بھی عالم اسلام کے سلگتے مسائل حل کر سکتا ہے: سراج الحق

ایران آج بھی عالم اسلام کے سلگتے مسائل حل کر سکتا ہے: سراج الحق

?️

لاہور (سچ خبریں)  جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کا مستقبل ایک ساتھ ہے۔ ایران آج بھی عالم اسلام کے سلگتے مسائل حل کر سکتا ہے، دشمن نے مذہبی منافرت کی آگ لگانے کی کوشش کی مگر علماء کرام نے اس نفرت کی آگ کو بجھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

لاہور میں ایرانی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج ایران کا اعلیٰ سطح  وفد ملاقات کیلئے منصورہ آیا ہے، ایران اور پاکستان کا مستقبل ایک ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن نے مذہبی منافرت کی آگ لگانے کی کوشش کی مگر علماء کرام نے اس نفرت کی آگ کو بجھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین عالم اسلام کے دو بڑے اہم مسائل ہیں، پاکستان کے عوام اتحاد امت کے خواہاں ہیں۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران اور سعودی تعلقات کو بہتر دیکھنا چاہتا ہے، افغانستان شکست کے بعد امریکا کسی اور اسلامی ملک پر چڑھائی نہیں کرے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کا انعقاد بہت اچھی بات ہے، کانفرنس میں اسلامی ممالک کو چاہیے تھا کہ وہ افغانستان کو تسلیم کرتے۔انہوں نے کہا کہ ایران وحدت امت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان بڑی طاقت ہے تمام پڑوسی اسلامی ممالک مشترکہ منڈی بنائیں، تمام اسلامی ممالک کا مشترکہ دفاعی نظام ہونا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

غزہ "جنگ نہیں، امن نہیں” کی لپیٹ میں ہے۔ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی رکاوٹیں اور چیلنجز

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی سنجیدگی کے فقدان اور عمل کی آزادی کی

سیاسی جماعتوں کا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیرمقدم

?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کی

سپریم کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی امور کی انجام دہی سے روکنے کا حکم معطل

?️ 29 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس

وزیر خارجہ نے فلسطیں کی صورتحال پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بات کی

?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فلسطین

تحریک انصاف کی مالی دستاویزات کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی

?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی

صیہونی جنگ کے خلاف اسپین کا مؤقف: یورپ کے قلب میں قانونی مزاحمت اور رکاوٹیں

?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں: امریکہ اور صیہونی حکومت کی ایران کے خلاف جارحانہ جنگ

پنجاب کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،ابھی وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی زیرغور نہیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل

?️ 10 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں) ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ابھی وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی زیرغور نہیں۔شہباز

امریکا کا مضبوط پاکستانی معیشت کیلئے متحرک کردار ادا کرنے کا عزم

?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیئر امریکی عہدیدار ڈاکٹر ڈفنا رینڈ نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے