?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں چھٹی عالمی سپیکرز کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ایرانی ہم منصب ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے، دونوں میں دو طرفہ پارلمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پائے جاتے ہیں، پاکستان ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے، مشرق وسطی میں پائیدار امن خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پاکستان تمام عالمی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتا ہے۔ ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کا مذکرات کے ذریعے پُرامن حل چاہتا ہے، پاکستان کی پارلیمان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قراردادیں منظور کیں۔
ایرانی سپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی جانب حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین مضبوط برادرانہ اور دوستانہ تعلقات موجود ہیں، ایران پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی جانب سے حمایت کو ایرانی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
معاملہ طے پا جانا چاہیے: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ معاملہ
اگست
ٹرمپ انتظامیہ میں ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکرٹری اور زراعت کے سیکرٹری کون ہیں؟
?️ 20 اپریل 20252016 کے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت نے امریکہ کو سیاسی
اپریل
سپریم کورٹ نے حلف نامے کی تصدیق ذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے مشروط کردی
?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالتی مجسٹریٹ یا
مارچ
حماس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے صیہونی کون کون سے ممالک کے شہری ہیں؟
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ، انگلینڈ، فرانس، جرمنی اور میکسیکو نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
شہید سلیمانی ہماری مدد کو آنے والے پہلے شخص تھے:کُرد سیاستدان
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کی کردستان سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سکریٹری جنرل نے کہا
جنوری
بلنکن کے ریاض کے سفر سے زیادہ اہم ان کا سرد استقبال تھا!
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ منگل کو سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ صیہونی
جون
27 ویں ترمیم مکمل مسترد، کسی بھی شخص کو عدالتی استثنیٰ غیر شرعی ہے: حافظ نعیم
?️ 10 نومبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
نومبر
سینیٹ: قومی سلامتی میں معاونت کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام سمیت 2 حکومتی بل منظور
?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ نے نیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام
دسمبر