?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے جس سے سب واضح ہو جائے گا،تحریک انصاف پاکستان کے عوام کے حقوق کے لیے کھڑی ہے۔عدالت کے فیصلے کو نہ ماننا اور اس کے خلاف فیصلے کو نہ ماننا اور اس کے خلاف قرارداد پاس کرنا غیر آئینی ہے۔
اب تو سیاست سے بات اوپر چلی گئی ہے۔پارلیمان میں بیٹھی اقلیت نے قرارداد پاس کی جس کا قانون اور سیاسی میں کوئی وزن نہیں۔وہ سیدھے سیدھے آئین سے بغاوت کر رہے ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا ہو گا یہ تو بعد میں پتہ چلے گا۔دیکھنا ہو گا کہ عسکری قیادت کیا فیصلہ لیتی ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ اگلے چار روز انتہائی اہم ہیں دیکھتے ہیں کہ حکومت کہاں تک جاتی ہے۔
اگر دس تاریخ کو پیسے ریلیز نہیں ہوتے ہیں تو توہین عدالت سیکرٹری خزانہ پر تو نہیں بلکہ وفاقی کابینہ سمیت سب پر لگے گی۔قبل ازیں اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جو قرارداد منظور کی ہے اس کی ردی کی ٹوکری کے علاوہ کوئی جگہ نہیں ہے ،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کی تعمیل کے لئے مانیٹرنگ کی ذمہ داری بھی خود لی ہے ، عدالتی فیصلے کی تعمیل ریاست پاکستان نے کرانی ہے ، یقینی طو رپر آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے اور تمام ادارے ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔
عدالت میں پیشی کے بعد پارٹی کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ عدالتی نظام کس بنیاد پر چلتا ہے ، مختلف کیسز کے لئے مختلف بنچ بنائے جاتے ہیں اور بنچ کی اکثریت جو فیصلہ کرتی ہے وہی عدالت کا حکم ہوتا ہے ، پورا عدالتی نظام آئین و قانون کے تحت چلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے خلاف جو دھواں دھار تقریریں کی گئیں وہ آئین کے منافی ہیں ،آئین میں واضح لکھا ہوا ہے سپریم کورٹ کے خلاف ا س طرح کا اقدام نہیں ہو سکتا ۔


مشہور خبریں۔
طالبان اور افغانستان کا تاریک مستقبل
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان نے 20 ویں صدی میں ایک تلخ تاریخ کا تجربہ
اگست
خود صیہونیوں کو بھی اپنی تباہی کا یقین
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود براک کا کہنا ہے کہ اسرائیل
مئی
اصول بنا لیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیب نذیر احمد
?️ 29 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل
اکتوبر
متنازع ٹوئٹس کیس میں گرفتار اعظم سواتی سندھ سے اسلام آباد منتقل
?️ 15 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سندھ کے پراسیکیوٹر جنرل فیض ایچ شاہ نے
دسمبر
ہیرس کی ایران سے اپیل
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے ایران پر صہیونی جارحیت کے حوالے سے
اکتوبر
حکومت کا ڈیزل، پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولم مصنوعات کی
اگست
جاپان کو دوہری استعمال کی اشیا کی برآمد پر پابندی صرف فوجی کمپنیوں تک محدود ہے:چین
?️ 8 جنوری 2026 جاپان کو دوہری استعمال کی اشیا کی برآمد پر پابندی صرف
جنوری
صیہونی فوجیوں کے لیے 33 روزہ جنگ کے نتائج
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:جولائی 2006 میں لبنان کے ساتھ 33 روزہ جنگ کے بعد،
جولائی