?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا کے لیے بھارت کو جواب دینا بہت ضروری تھا، بھارت کو جواب ملنے کے بعد ان کے لیے صلح کی طرف آنا مشکل ہوگیا، بھارت معاملے کو طول دے گا تو اس کا مزید نقصان ہوگا، اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں، بڑی جنگ ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی، تاہم ایتمی جنگ کا امکان نہیں ہے۔
نجی چینل ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے آپشن اس وقت زیر غور نہیں ہے، بھارت کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے، لیکن اگر صورتحال اس طرف بڑھتی ہے تو ’تماش بین‘ بھی متاثر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو بتا رہے ہیں کہ یہ صرف اس علاقے تک محدود نہیں رہے گا، یہ تباہی کہیں زیادہ وسیع ہو سکتی ہے، بھارت جو حالات پیدا کر رہا ہے اس میں ہمارے آپشنز کم ہو رہے ہیں، انہوں نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس طلب کرنے کی تردید کی، یہ اتھارٹی پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں عملی فیصلے کرنے کی ذمہ دار ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے 4، 5 دن سے تماشہ لگایا ہوا تھا، بھارت کو کہتے رہے کہ ہمیں دیوار سے نہ لگائیں، مودی تحقیقات کی بات نہیں سننا چاہتا تھا، انہیں پتا لگنا چاہیے پاکستان یہ سب برداشت نہیں کرے گا، خدانخواستہ ایٹمی جنگ کی صورتحال پیش آئی تو تماش بین بھی لپیٹ میں آئیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا سے بھی کہا تھا پہلگام واقعے کی تحقیقات کرالیں، پاکستان نے جواب تو دینا تھا، پہلگام واقعے کی تحقیقات سے بھارت انکاری ہے، بھارت کو کاری ضرب لگائی ہے، تیاری کررکھی تھی جواب دیا اور کامیابی ملی، گجرات سے پنجاب تک بھارتی ایئر فیلڈز تباہ کر دیں، پاکستان کے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایسا جواب دیا کہ 3، 4 دن کا سارا قرض پورا ہوگیا، بھارت معاملے کو طول دے گا تو اس کا نقصان ہوگا، پاک فوج کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان عوام کی جانب سے دباؤ بڑھ رہا تھا، اس لیے جوابی کارروائی ناگزیر تھی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نور خان ایئربیس پر ایک گاڑی کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ کوئی نقصان نہیں ہوا، بھارت کی جانب سے امن کی بات جیو نیوز پر سنی ہے، ہم اس پر محتاط ہیں، تاہم عالمی قوتیں مداخلت کرتی ہیں تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا، صبح ایک ہائی لیول میٹنگ ہوئی تھی۔
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے فیض احمد فیض کے شعر کا مصرع پوسٹ کیا تھا، خواجہ آصف نے ’ایکس‘ پر پوسٹ میں لکھا کہ
جو وہ قرض رکھتے تھے، جان پر وہ حساب آج چکا دیا
وزیر دفاع نے ’اللہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘ کا پیغام بھی تحریر کیا۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بھارتی جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے جوانمردی سے جواب دینے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے نعرہ تکبیر تحریر کیا۔


مشہور خبریں۔
روس نے گوگل پرکروڑوں کا جرمانہ عائد کر دیا
?️ 26 دسمبر 2021ماسکو(سچ خبریں) روس میں مواد کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر
دسمبر
اگر گرمی برداشت نہیں تو فیلڈ آنے کی ضرورت نہیں
?️ 3 مئی 2021پنجاب(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات
مئی
کشمیر میں انسانی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق انہوں نے
ستمبر
لبنان میں حزب اللہ کے شہید رہنماؤں کی نماز جنازہ کی تفصیلات
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں: حزب اللہ کے شہید رہنماؤں کی تدفین کی میڈیا
فروری
بھارت اور اسرائیل ہمارے ملک کو کمزور کرنا اور ٹوڑنا چاہتے ہیں۔عمران خان
?️ 3 جون 2022بونیز(سچ خبریں)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سازش کے تحت
جون
"قطر گیٹ” کیس میں فیلڈ اسٹائن کے اعترافات اور نیتن یاہو کے خلاف ایک نیا اسکینڈل
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: نام نہاد قطر گیٹ کیس میں نئے اعترافات کی اشاعت
دسمبر
بائیڈن نے خفیہ دستاویزات چین کے حوالے کی: ٹرمپ
?️ 12 جنوری 2023امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے سابق دفتر
جنوری
نیتن یاہو کے خلاف مقدمات، اسرائیل میں سیاسی و معاشی طاقت کے گٹھ جوڑ کا انکشاف
?️ 17 دسمبر 2025 نیتن یاہو کے خلاف مقدمات، اسرائیل میں سیاسی و معاشی طاقت
دسمبر