?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے حکومت یہ کہہ رہی تھی ہم آنکھ بند کر کے جیت لیں گے اور اگر حکومت کی جیت پکی ہے تو آج پریشان کیوں ہے کہ وہ ہار رہی ہے اور ان کی حکومت جارہی ہے۔
سینیٹ انتخابات کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا نمائندوں نے ان سے دریافت کیا کہ انہیں آج کیسا لگ رہا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے۔
بات کو جاری رکھے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ذرا سوچیں اگر کسی الیکشن میں آپ کا مخالف ایک رات قبل الیکشن کو ملتوی کرنے کی کوشش کرے، آپ کے اُمیدوار کو نااہل یا دستبردار کرنے کی کوشش کرے تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ حکومت جسے آنکھ بند کر کے یہ الیکشن جیتنا چاہیے تھا آج پریشان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پریشان ہے کہ وہ ہار رہی ہے اور ان کی حکومت جارہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تو کامیاب ہوچکی ہے اور ہم اپنے 54 اراکین سے جو ایک بھی ووٹ اضافی حاصل کریں گے وہ بھی بونس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کٹھ پتلی حکومت کو پورے ملک میں ایکسپوز کردیا ہے، قوم کو ضمنی انتخابات کے ذریعے دکھا دیا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کے ساتھ اور عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس قوم کو دکھا دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اپنی حکومت سے اتنا ہی خفا ہے جتنا کوئی عام فرد خفا ہے اور ہم مل کر انہیں نکالیں گے۔
واضح رہے کہ ایوان بالا کی 37 نشستوں پر آج انتخابات کے لیے سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سے مجموعی طور پر 78 اُمیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب سے تمام اُمیدوار گزشتہ ماہ دیگر امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے یا نااہل ہونے کے بعد بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے۔اسلام آباد سے 2، سندھ سے 11 جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 12، 12 سینیٹرز کی نشستوں پر مقابلہ ہورہا ہے۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کے مطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ
?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے مطالبے
مارچ
المیادین چینل کی ویب سائٹ اور ٹیلیگرام چینل پر سائبر حملہ
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ اور ٹیلیگرام چینل سائبر
اکتوبر
بی بی اور موت کے خوف سے خودکشی؟
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل اور امریکہ کے تعلقات ماضی سے مختلف حالت میں
مئی
عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے نقطہ نظر سے تصفیہ کے معاہدوں کے چیلنجز
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق، اگرچہ
ستمبر
افغانستان سے نکلنا ہمارا سیاہ باب ہے:برطانوی عہدیدار
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی ایوان نمائندگان کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ ٹوبیاس ایل ووڈ
فروری
وزیراعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس
?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وادیٔ تیراہ کے
جولائی
ایک ساتھ انتخابات کا معاملہ: حکومت، پی ٹی آئی کے مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ملک بھر
اپریل
تھریڈز میں ٹوئٹ ڈیک جیسے فیچر کی آزمائش
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے اپنے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز
مئی