اڈیالہ جیل سے عمران خان کی منتقلی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ پنجاب حکومت

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف کو کسی اور مقام پر منتقل کیے جانے کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں پھیلائی جانے والی یہ باتیں حقائق پر مبنی نہیں، بانی پی ٹی آئی کو نہ تو کہیں منتقل کیا گیا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق بانی پی ٹی آئی جیل میں بالکل محفوظ ہیں اور انہیں جیل قوانین کے مطابق تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیدی ہونے کے باعث ان تک رسائی محدود ہے اور انہیں صرف اہل خانہ اور وکلا ہی سے ملاقات کرنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ کوئی خصوصی ریلیف یا اضافی رعایت نہیں دی جا رہی۔ وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں سیاسی ملاقاتیں بھی کرتے ہیں اورمختلف مواقع پراحتجاج اور ہنگاموں سے متعلق ہدایات جاری کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جیل انتظامیہ اس صورتحال کا نوٹس لے رہی ہے اور ہر معاملے پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے حکومت پنجاب کسی بھی قیدی کیلئے قانون سے بالاتر سہولت کی قائل نہیں۔

مشہور خبریں۔

چناب کا بڑا ریلا ملتان کی جانب بڑھنے لگا، جلال پور پیراوالا کو بچانے کیلئے اوچ شریف روڈ میں شگاف ڈال دیا گیا

?️ 11 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے مختلف علاقے تاحال سیلاب کی لپیٹ میں

واٹس ایپ پر انسٹاگرام جیسا اسٹیٹس میں میوزک لگانے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

?️ 26 اکتوبر 2024 سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین کی

یمن میں قیدیوں کے تبادلے پر عمل درآمد کے لیے اقوام متحدہ کی کوشش

?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کے ایک سیاسی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ اقوام

لاکھوں آباد کار پناہ گاہوں کی طرف بھاگ رہے ہیں/ایران کے خلاف اسرائیلی-امریکی منصوبہ کہیں بھی نہیں جاتا

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار "عبدالباری عطوان” نے ایک

سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی غیر حاضری پر وزیرخارجہ نے شکریہ ادا کیا

?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

تل ابیب ایک نئی جنگ شروع کرنا چاہتا ہے: سابق امریکی اہلکار

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے سابق ڈپٹی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے زور دے کر

غزہ کی امن کونسل؛ امریکی۔صہیونی اہداف اور پسِ پردہ مقاصد

?️ 18 جنوری 2026سچ خبریں:غزہ میں امن کونسل کے قیام کے پسِ پردہ امریکی اور

نیتن یاہو جان بوجھ کر قیدیوں کی آزادی کے تمام مواقع ضائع کر رہے ہیں

?️ 28 ستمبر 2025نیتن یاہو جان بوجھ کر قیدیوں کی آزادی کے تمام مواقع ضائع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے