?️
(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےاپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول کے پانچ دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے لیکن میں بتا رہا ہوں اگلے ہفتے اپوزیشن اپنی تحریک کو لیکر گھروں میں واپس چلی جائے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے تمام دعوؤں سے مکمل ہوا نکل جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر نظر آرہی ہیں، پیپلز پارٹی پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور بجلی کے انرخوں میں 5 روپے کمی کو لانگ مارچ کی کامیابی قرار دے رہی ہے۔
پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریاست بچانے کے لیےعمران خان کو جانا ہو گا، ہماری گنتی پوری ہوگئی، 8 یا 9 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی امپائر نیوٹرل ہو جائے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان بن جائے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔


مشہور خبریں۔
2023 میں بین الاقوامی سطح پر ہارنے والے کون ہیں؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے گزشتہ سال کی عالمی صورتحال
جنوری
نصراللہ شہید فلسطین ہیں، ٹرمپ اور بائیڈن میں کوئی فرق نہیں:عرب نیشنل کانگریس کے سکریٹری جنرل
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:عرب نیشنل کانگریس کے سکریٹری جنرل نے مزاحمتی تحریک کے شہداء
نومبر
اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید
?️ 29 جنوری 2021اپوزیشن کا ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعظم پر کڑی تنقید
جنوری
وزیراعظم کی تمام جماعتوں کو میثاق پاکستان کا حصہ بننے کی دعوت
?️ 13 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آرمی راکٹ فورس
اگست
اسرائیل کا جنوبی شام پر نیا میزائلی حملہ
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں: شام کی وزارت دفاع کے ایک فوجی ذریعے نے جنوبی
فروری
نیتن یاہو کی نئی شرائط پر صیہونیوں کا عدم اطمینان
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے صہیونی ذرائع کے حوالے سے خبر دی
جولائی
P.K.K اور Ocalan کے پیغام کی تحلیل کے بارے میں 15 نکات
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: PKK دہشت گرد گروہ کے قید رہنما عبداللہ اوجلان
مارچ
خطے میں اسرائیلی جارحیت کے لیے فیصلہ کن عرب اسلامی بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت: بن سلمان
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کی طرف سے قطر پر دہشت گردانہ حملے کے
ستمبر