اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے: فوادچوہدری

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہاہے کہ اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے، پارٹی چلانا اس کے بس کی بات نہیں، زرداری اورنوازشریف کولوگ قبول کرنے پر تیار نہیں، متبادل قیادت کا وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر الیکشن میں کامیابی عام آدمی کےوزیراعظم پر اعتماد کااظہارہے، اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پرنظرثانی کرے۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری اورنوازشریف کولوگ قبول کرنے پرتیار نہیں، متبادل قیادت کاوقت ہے ، محب سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا مستقبل نہیں۔

گذشتہ روز فوادچوہدری نے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج پر مصدق ملک کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ دھاندلی وہاں ہوتی ہے جہاں مقابلہ ‏ہو،آپ مکمل وائٹ واش ہو چکے ایسےمیں نتیجہ روک کرکسی نے کیا کرنا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی لیڈرشپ اس وقت نااہل بچوں کے ہاتھوں میں ہے نااہل بچوں ‏کا تجربہ صرف ابو کے پیسوں پر پارٹی کرناہے پارٹی چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔

خیال رہے آزاد کشمیرکے انتخابات میں تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے، غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 25 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر رہی، گیارہ نشستوں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ مسلم لیگ نون کو چھ نشستیں ، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی ایک ایک نشست ملی۔

مشہور خبریں۔

عرب ممالک کو اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنا چاہیئے

🗓️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:واشنگٹن کے تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس

ملک میں ہر کسی کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری

🗓️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور

فلپائن کی بھیڑ بھری جیلوں میں چونکا دینے والا اسکینڈل

🗓️ 10 دسمبر 2022سچ خبریں:منیلا کے ایک لانڈرومیٹ میں میں 70 قیدیوں کی سڑی ہوئی

حماس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے صیہونی کون کون سے ممالک کے شہری ہیں؟

🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ، انگلینڈ، فرانس، جرمنی اور میکسیکو نے اعلان کیا کہ

سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسی پر ایران کا ردعمل

🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں حالیہ اجتماعی پھانسیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے

موساد کے سربراہ نے باضابطہ طور پر پیجرز کے جرم کی ذمہ داری قبول کر لی

🗓️ 27 فروری 2025 سچ خبریں:برنیا کے حوالے سے ایک رپورٹ میں Ynet نیوز سائٹ نے

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صحافی کے خط کا جواب قرآنی آیات سے دیا

🗓️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قرآن میں ہے جس نے ایک انسان کی

ترکی میں ’’اردگان استعفی ‘‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ

🗓️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی میں جیسےجیسے لیرا کی قدر میں کمی ہوتی جارہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے