اپنے وعدے کے مطابق راستے بند ہونے کے باوجود لاہور پہنچا ہوں

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق راستے بند ہونے کے باوجود لاہور پہنچا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے جلد رہا کراؤں گا۔

علی امین گنڈاپور  نے کاہنہ رنگ روڈ لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وعدے کے مطابق لاہور پہنچ گیا ہوں، راستے بند ہونے کے باوجود جلسہ گاہ پہنچ گیا ہوں، کارکنان کیلئے جلسہ گاہ میں آنے کیلئے رکاوٹیں پیدا کی گئیں، جلسے میں رکاوٹیں پیدا کرنا حکومت پنجاب کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، رکاوٹوں کے باوجود عوام کی جلسے میں بھرپور شرکت ہم پر اظہار کا اعتماد ہے، جلسہ گاہ آکر حاضری دے دی سلام قبول کریں۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے لاہور اور خیبرپختونخواہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کارکن اس وقت بھی موٹروے اور رنگ روڈ پر فسطائیت کا مقابلہ کررہے ہیں۔ میں کل تقریر کروں گا اور اپنا بیانیہ پیش کروں گا، تقریر میں کل مختلف سنگین مسائل پر بات کروں گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سردار لطیف کھوسہ نے کاہنہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی، فارم 47 کی حکومت نے ملک پر قبضہ کیا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی عوام کو آزادی دلوائیں گے وہ ڈٹے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے عدلیہ پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی۔ جب 24ویں ترمیم منظور نہیں کرواسکے تو آرڈیننس جاری کردیا گیا۔

نوازشریف تو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو، کیا ووٹ کو ایسے عزت دیتے ہیں؟ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے لاہور کاہنہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جلسے کیلئے این اوسی نہیں دیا جاتا اس سے پہلے امریکا کا ویزہ مل جاتا ہے جس طرح ہمیں این اوسی دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ پر کسی صورت قدغن قبول نہیں کریں گے، اداروں کو آپس میں لڑانا نہیں چاہتے اور نہ ہی عوام کو عوام سے لڑانا چاہتے ہیں، عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے ایک آئینی عدالت قائم کی جارہی ہے، اب ثابت قدمی کا وقت آگیا ہے ہمیں ایک فریبی دشمن کا سامنا ہے، ہم نے سڑکوں پر نکلنا ہے اور جبر کو قبول نہیں کرنا۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فسطائیت، کنٹینرز، گرفتاریوں اور فارم 47 کے حکمرانوں کو عوام نے پاش پاش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ فسطائیت، کنٹینرز، گرفتاریوں اور 47 کے حکمرانوں کو عوام نے آج پاش پاش کردیا، سنا ہے ن لیگ کی حکومت جا رہی ہے اور سندھ سے ایک نئی کٹھ پتلی تیار کی ہے کو کہتا ہے پانی آتا ہے تو پانی جاتا ہے لیکن اب پانی آئے گا نہ جائے گا بلکہ عوام آئے گی، وقت کے حکمرانوں اور پردے میں رہنے والی قوتوں کو کہتا ہوں، اللہ کے بعد حاکمیت خلق خدا کے پاس ہے، میری بات کان کھول کر سن لو اب عوام آئے گئی اور عمران خانآئے گا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ شکر کرو کہ عمران خان امن پسند آدمی ہے، ورنہ جتنی عوام اس کے پیچھے کھڑی ہے وہ ایک اشارہ کرے تو عوام تمہارے تخت و تاج اڑا لے جائے کیوں کہ 2 سال سے ہمارا ملک یرغمال ہے۔ 

مشہور خبریں۔

دنیا بھر کے لوگوں کے سروں پر گرنے والے امریکی بم

?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق اس ملک نے 2001 کے

پی پی پی اور ن لیگ میں ضمنی انتخابات مشترکہ لڑنے پر اتفاق

?️ 7 جون 2022لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر

افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کے 20 سال؛ اسٹیٹ بلڈنگ سے لے کر اسٹریٹجک ناکامی تک

?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: طالبان کی اقتدار میں واپسی کے چار سال بعد امریکی

ایران اور امارات کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاہدے

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے اماراتی ہم

اسلام آباد کے سیکٹر آئی۔10 میں خودکش دھماکا، پولیس اہلکار شہید

?️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین

امریکہ افغان فوجی طیاروں کا تبادلہ کرنے کا خواہاں

?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:    پولیٹیکو نیوز ویب سائٹ نے دو امریکی حکام کے

صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے کی صورت میں متبادل پلان تیار

?️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ

پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کو چھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ طاہر اشرفی

?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے