?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ،ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سند ھ ہائیکورٹ کا سرکاری وکیل سے کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت نہ دینے کی کوئی معقول وجہ بتائیں تو پھر ہم آپ کا ساتھ دیں گے یہ نہ ہو کہ کل آپ معاملات کو سنبھال نہ سکیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ کب تک معاملات بہتر ہو جائیں گے اور آپ انہیں جلسے کی اجازت دیدیں گے جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ کا وقت لگ سکتا حالات بہتر ہونے میں۔عدالت نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ حال ہی میں کیا کوئی سیاسی جلسہ ہوا ہے جس پر پی ٹی آئی وکیل نے بتایا کہ دو روز قبل ہی مرکزی مسلم لیگ نے شاہراہ قائدین پر جلسہ کیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے کسی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ۔
اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پھر ان کو بغیر اجازت جلسہ کرنے دیں یہ جانیں یا پھر اللہ جانے ۔آپ لوگ اپنے دفاتر میں بیٹھیں ۔آپ یہ بتائیں بغیر اجازت جلسہ کرنے پر مرکزی مسلم لیگ کیخلاف آپ نے کیا کارروائی کی ہے ۔آپ لوگو ں نے ان پر ڈنڈے برسائے ۔اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ،ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت نہ دینے کی کوئی معقول وجہ بتائیں تو پھر ہم آپ کا ساتھ دیں گے یہ نہ ہو کہ کل آپ معاملات کو سنبھال نہ سکیں ۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بھی احتیاط کریں یہ نہ ہو کوئی واقعہ ہو جائے تو سارا مدعا آپ کے کھاتے میںڈال دیا جائے ۔ہم آپ کے حق میں آرڈر بھی کر دیں تو کل کو کہیں آپ لوگوں کیلئے کوئی مسئلہ نہ بن جائے ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ بھی ضد نہ کریں ایک ہفتہ صبر کرلیں۔عدالت نے درخواست پر سماعت 7مئی تک ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
جارج بش الیکشن میں آنے کے امیدوار
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ترجمان نے اعلان
ستمبر
حکومت کی چین، سعودی عرب سے 11 ارب ڈالر فنڈنگ حاصل کرنے پر نظریں مرکوز
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان چین اور سعودی عرب سے دوطرفہ تعاون
ستمبر
امریکہ کا انسانی حقوق کا دعویٰ اور ایک ایشیائی طالبہ پر نسل پرستانہ حملہ
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:انڈیانا یونیورسٹی کے 18 سالہ طالبہ پر پبلک بس میں چاقو
جنوری
بھارتی پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کے کسی بھی قانون کو منسوخ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے
?️ 11 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) اگرچہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ
جولائی
انسداد دہشت گردی عدالت کا شاہ محمود قریشی کو سخت نوٹس
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف
جولائی
مصر غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور امریکہ کا ایجنٹ : لاپیڈ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: Maariv اخبار نے اپنے انفارمیشن بیس پر ایک خبر میں
فروری
قسام کی فاتحانہ پریڈ؛ نیتن یاہو کے منہ پر کرارا تھپڑ
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: 5 مئی 2024 کو، غزہ جنگ کے آغاز کے تقریباً
جنوری
اسحاق ڈار کا الجیریا کے وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سمیت سے آگاہ کیا
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و
مئی